
نوادہ، 13 نومبر (ہ س)۔ بہار کے نوادہ میں ایک مکھیا نمائند ہ کو گاؤں والوں کو دھمکاکر ایک خاص پارٹی کو ووٹ دینے کے لئے مجبور کرنے کے الزام میں پولیس نے جمعرات کے روز گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کی گئی، جس میں ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گاؤں والوں پر حملہ اور دھمکیاں دیتے نظر آیا۔ یہ واقعہ روہ تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کلیدی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ مورخہ12 نومبر 2025 کو روہ تھانہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کی اطلاع ملی۔ ویڈیو میں ایک شخص اور اس کے ساتھی گاؤں والوں کو ڈرا رہے تھے اور ان پر حملہ کر رہے تھے، انہیں ایک خاص پارٹی کو ووٹ دینے پر مجبور کر رہے تھے۔ واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے متاثرہ شخص نے تھانے میں تحریری درخواست جمع کرائی، جس کی بنیاد پر روہ تھانہ میں مقدمہ نمبر 385/25 کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔تحقیقات کے دوران پولیس نے وائرل ویڈیو کی تصدیق کی اور اس میں شامل گاؤں والوں سے پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ سے واقعے کی حقیقت سامنے آئی، جس سے یہ واضح ہوا کہ ویڈیو میں دکھائے گئے واقعات حقیقی تھے۔ ملزم کی شناخت ماروئی پنچایت کے مکھیا نمائندے جیکرن یادو کے طور پر ہوئی ہے۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کلیدی ملزم کو حراست میں لے لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت جے کرن یادو ولد جگدیش یادو ساکن سندرا، تھانہ روہ، ضلع نوادہ کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ ماروئی پنچایت کا مکھیا نمائندہ ہے اور اس پر گاؤں والوں پر دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہےاور معاملے میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan