
ممبئی،
13 نومبر (ہ س)۔
مہاراشٹر ریاستی الیکشن کمیشن نے جمعرات کے
روز اپنی تازہ ووٹر فہرست جاری کی جس کے مطابق ریاست میں کل ووٹروں کی تعداد 9
کروڑ 84 لاکھ 96 ہزار 626 ہو گئی ہے۔ یہ فہرست یکم جولائی 2025 تک کے اعداد و شمار
پر مبنی حتمی ووٹر لسٹ پر تیار کی گئی ہے اور اسے کمیشن کی ویب سائٹ پر عوامی طور
پر جاری کیا گیا۔
رپورٹ میں
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران ریاست بھر میں 4 لاکھ 946 ووٹرز کے نام
فہرست سے خارج کیے گئے جبکہ 18 لاکھ 80 ہزار 553 نئے ووٹرز کو لسٹ میں شامل کیا گیا۔
پچھلے اسمبلی انتخابات کے وقت ووٹروں کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ 25 ہزار تھی، جو اب
تقریباً 14.7 لاکھ کے اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔
اعداد و
شمار کے مطابق، تھانے ضلع میں سب سے زیادہ ووٹرز کی نئی رجسٹریشن ہوئی جہاں
2,71,666 شہریوں نے اپنا نام درج کروایا۔ اسی ضلع میں 45,800 ووٹروں نے نام حذف
کروانے کے لیے درخواستیں دیں۔ پونے ضلع میں 1,82,490 نئے ووٹرز شامل ہوئے جبکہ
ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں 95,630 نئے نام درج کیے گئے اور 44,000 ووٹرز لسٹ سے
ہٹائے گئے۔
ریاستی
کمیشن کو فارم نمبر 6 کے تحت 16,83,573 درخواستیں موصول ہوئیں، جب کہ بیرون ملک مقیم
بھارتی شہریوں کی طرف سے فارم نمبر 6A کے ذریعے چند درخواستیں بھی موصول ہوئیں۔
اسی
دوران، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار دھڑا) کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے
پیپانی کے انتخابی نشان کو ہٹا دیا ہے۔ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے
ہوئے این سی پی (شرد پوار) کے ایم ایل اے روہت پوار نے کہا کہ “ووٹرز پیپانی کے
نشان کو لے کر غلط فہمی کا شکار تھے، کمیشن کے فیصلے سے اب صورت حال واضح ہو گئی
ہے
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے