یونیورسٹی پولی ٹیکنک، اے ایم یو میں اسپارک کلب کا تعارفی پروگرام منعقد
یونیورسٹی پولی ٹیکنک، اے ایم یو میں اسپارک کلب کا تعارفی پروگرام منعقد علی گڑھ، 13 نومبر (ہ س)۔ یونیورسٹی پولی ٹیکنک میں اسٹوڈنٹس آف پولی ٹیکنک ایسوسی ایشن ریسرچ اینڈ نالج (اسپارک) کلب کا تعارفی پروگرام اسمبلی ہال میں منعقد ہوا، جس میں ذاکر حسین ک
پولی ٹیکنک پروگرام


یونیورسٹی پولی ٹیکنک، اے ایم یو میں اسپارک کلب کا تعارفی پروگرام منعقد

علی گڑھ، 13 نومبر (ہ س)۔ یونیورسٹی پولی ٹیکنک میں اسٹوڈنٹس آف پولی ٹیکنک ایسوسی ایشن ریسرچ اینڈ نالج (اسپارک) کلب کا تعارفی پروگرام اسمبلی ہال میں منعقد ہوا، جس میں ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے پرنسپل پروفیسر محمد مزمل، مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں پروفیسر مزمل نے طلبہ کی پیشہ ورانہ کامیابی میں ہنر اور مہارت کے فروغ، تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔

مہمان اعزازی پروفیسر مجیب احمد انصاری، پرنسپل، یونیورسٹی پولی ٹیکنک نے طلبہ کو تحقیق پر مبنی تعلیم میں سرگرم شرکت کی ترغیب دی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ اسپارک کلب کے فراہم کردہ مواقع سے فائدہ اٹھا کر اپنی علمی اور عملی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں۔ اسپارک کلب کے صدر ڈاکٹر محمد محسن خان نے مہمانوں، مقررین، شرکاء اور معاونین کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کلب کے سفر اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ اسپارک کلب پولی ٹیکنک طلبہ میں اختراعی سوچ اور عملی علم کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر منصور عالم صدیقی (شعبہ جغرافیہ، ویمنس کالج، اے ایم یو) نے طلبہ کو مہمیز کیا اور ان کی ہمت افزائی کی۔ کلب کے شریک منتظمین مسٹر سید زین جعفری اور مس وزرہ خان نے اسپارک کلب کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی اور کلب سے وابستہ رضاکاروں، ٹیم اراکین اور فیکلٹی ممبران کا تعارف کرایا۔ انٹرایکٹیو سیشن پر تقریب کا اختتام ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande