
نئی دہلی ،13نومبر (ہ س )۔
ساو¿تھ ایشین مائناریٹیز لائرز ایسوسی ایشن (ساملا) دہلی میں ہوئے المناک بم دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ بزدلانہ اور غیر انسانی عمل بے گناہوں کی جان لے کر پورے ملک کو صدمے میں ڈال گیا ہے۔ساملا شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
ہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائے اور اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ متاثرہ خاندانوں کو انصاف اور مناسب مدد فراہم کی جائے۔
ساملا تمام رہنماو¿ں اور میڈیا سے اپیل کرتی ہے کہ اس سانحے کو کسی برادری کے خلاف اشتعال انگیزی یا نفرت کے فروغ کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔اس وقت ملک کو اتحاد، امن اور بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ تشدد اور نفرت کسی مہذب معاشرے میں جگہ نہیں رکھتے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais