پد یاترا کا دوسرا دن: بے روزگاری اور ناانصافی کے خلاف عام آدمی پارٹی کی پد یاترا کو زبردست عوامی حمایت: سنجے سنگھ
نئی دہلی ایودھیا، 13 نومبر(ہ س )۔ اتر پردیش کے نوجوانوں کو روزگار دلانے اور دلت، مظلوم و محروم طبقات کو سماجی انصاف فراہم کرنے کے مقصد سے عام آدمی پارٹی کے یوپی انچارج و رکنِ پارلیمان سنجے سنگھ کی قیادت میں بدھ کے روز ایودھیا سے شروع ہونے والی رو
پد یاترا کا دوسرا دن: بے روزگاری اور ناانصافی کے خلاف عام آدمی پارٹی کی پد یاترا کو زبردست عوامی حمایت: سنجے سنگھ


نئی دہلی ایودھیا، 13 نومبر(ہ س )۔

اتر پردیش کے نوجوانوں کو روزگار دلانے اور دلت، مظلوم و محروم طبقات کو سماجی انصاف فراہم کرنے کے مقصد سے عام آدمی پارٹی کے یوپی انچارج و رکنِ پارلیمان سنجے سنگھ کی قیادت میں بدھ کے روز ایودھیا سے شروع ہونے والی روزگار دو ، سماجی انصاف دو پد یاترا جمعرات کو اپنے دوسرے دن ایودھیا کے چندپور، ہربنشپور، دھباسےمر سے شروع ہو کر کلیان بھدرسا کے راستے ایودھیا کے بیکاپور پہنچی۔پد یاترا کے ناہریا چوکی پہنچنے پر اجیت سنگھ سمیت سینکڑوں عام آدمی پارٹی کے حامیوں اور مقامی عوام نے اپنے محبوب رہنما سنجے سنگھ اور دیگر آپ قائدین کا پرتپاک استقبال کیا۔اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مسودا میں ساگر شرما، روڈویز ورکشاپ کے سامنے رام پرتاپ یادو، بھرت کنڈ میں اشوک کمار گونڈ، پپری جلالپور میں ونود کمار راوت اور شاہ گنج موڑ پر آلوک دیویڈی سمیت سینکڑوں حامیوں نے پد یاترا کا والہانہ خیر مقدم کیا۔قابلِ ذکر ہے کہ تقریباً 13 دن تک جاری رہنے والی 200 کلومیٹر کی یہ پد یاترا ایودھیا سے شروع ہو کر سلطان پور اور امیٹھی کے راستے پریاگ راج پہنچے گی۔سنجے سنگھ نے کہا کہ آج اتر پردیش ملک کی وہ ریاست بن چکی ہے جہاں بے روزگاری اپنی انتہا پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اگر کہیں سب سے زیادہ بے روزگار ہیں تو وہ اتر پردیش میں ہیں۔ صرف سرکاری ملازمتوں کی کمی ہی نہیں بلکہ کسان، بنکر، دستکار اور چھوٹے صنعت کار سبھی روزگار کے فقدان اور مالی بحران سے جوجھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسان کو اپنی فصل کا مناسب دام نہیں ملتا، کھاد کی لائن میں جان چلی جاتی ہے، قرض کے بوجھ تلے خودکشی کرنی پڑتی ہے۔ آشا بہنیں، آنگن واڑی کارکنان، شکشا متر، انسٹرکٹر ، سب آج بھی مستقل تقرری کے انتظار میں ہیں۔ آپ رکنِ پارلیمان نے مزید کہا کہ ٹی ای ٹی امتحان کی شرط سے لے کر اساتذہ کی بھرتی میں ریزرویشن گھوٹالے تک، تعلیم کے شعبے میں بھی شدید عدم مساوات ہے۔ چھوٹے چھوٹے کارخانے بند ہو رہے ہیں، نوجوانوں کے سامنے روزگار کا سنگین بحران ہے۔پد یاترا کے دوسرے بڑے مسئلے پر بات کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش سماجی ناانصافی اور امتیاز کے معاملات میں بھی ملک میں سب سے آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی دلت برادری کے لوگوں کے ساتھ مندروں، شادیوں اور عوامی مقامات پر امتیازی سلوک کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ ریزرویشن میں ہیر پھیر عام ہے۔ تھانوں سے لے کر تحصیلوں تک انصاف کے دروازے بند ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande