اے پی میں رینیو کمپنی کے 82 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان
اے پی میں رینیو کمپنی کے 82 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلانحیدرآباد ، 13 نومبر (ہ س)۔ آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے سرگرم اتحادی حکومت کو پہلی بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ملک کی سرکردہ قابلِ تجدید توانائی کمپنی رینیو نے ریا
اے پی میں رینیو کمپنی کے 82 ہزار کروڑ  کی سرمایہ کاری کا اعلان


اے پی میں رینیو کمپنی کے 82 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلانحیدرآباد ، 13 نومبر (ہ س)۔ آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے سرگرم اتحادی حکومت کو پہلی بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ملک کی سرکردہ قابلِ تجدید توانائی کمپنی رینیو نے ریاست میں 82 ہزار کروڑ روپے کی خطیر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پانچ سال قبل ریاست سے نکلنے والی یہ کمپنی اب دوبارہ واپسی کر رہی ہے، جس سے صنعتی حلقوں میں جوش و خروش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس اہم پیشرفت کا اعلان ریاست کے وزیر آئی ٹی نارا لوکیش نے اپنے ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نےکہا کہ پانچ سال کے وقفہ کے بعد رینیو کمپنی کا آندھرا پردیش میں قابلِ تجدید توانائی کے شعبہ میں مکمل سرمایہ کاری کے لیے واپس آنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔یہ کمپنی 82 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ذریعہ سولاراِنگاٹ اور ویفر مینوفیکچرنگ جیسے جدید ٹکنالوجی شعبوں سے لے کر گرین ہائیڈروجن اور ایٹمی پیداوار تک تمام مراحل میں سرمایہ کاری کرے گی۔وزیر لوکیش نے وشاکھاپٹنم میں منعقد ہونے والی سی آئی آئی پارٹنرشپ کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے رینیو کمپنی کے چیئرمین سمنت سنہا اور ان کی ٹیم کا پُرتپاک خیر مقدم بھی کیا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت میں آنے کے چند دنوں کے اندر ہی اتنی بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ریاستی صنعتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کی علامت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande