لال قلعہ میٹرو اسٹیشن اگلی نوٹس تک بند : ڈی ایم آر سی
نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعرات کو کہا کہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے اگلے نوٹس تک بند رہے گا۔ دہلی کے دیگر تمام اسٹیشن معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ایکس پوسٹ پر جاری کردہ ایک بیان می
لال قلعہ میٹرو اسٹیشن اگلی نوٹس تک بند : ڈی ایم آر سی


نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعرات کو کہا کہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے اگلے نوٹس تک بند رہے گا۔ دہلی کے دیگر تمام اسٹیشن معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ایکس پوسٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں، ڈی ایم آر سی نے کہا، سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن اگلے نوٹس تک بند رہے گا۔ باقی تمام اسٹیشن معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

یہ اقدام لال قلعہ کے قریب کار بم دھماکے کے بعد قومی دارالحکومت میں سخت چوکسی اور احتیاطی اقدامات کے درمیان سامنے آیا ہے۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں پیر کی شام لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے اسٹیشن کو بند کر دیا گیا ہے۔ دھماکے میں اب تک 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے تھے۔

غور طلب ہے کہ یہ میٹرو اسٹیشن، جو دہلی میٹرو کی وائلٹ لائن پر واقع ہے، تاریخی لال قلعہ، جامع مسجد، اور مصروف چاندنی چوک کے علاقے سمیت کئی اہم مقامات کے لیے ایک اہم داخلی مقام کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کی عارضی بندش سے پرانی دہلی آنے والے روزانہ مسافروں اور سیاحوں پر اثر پڑے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande