
سرینگر 13 نومبر( ہ س)۔ سرینگر شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام کے مسئلہ پر ایس ایس ٹریفک سرینگر شہر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ کچھ میڈیا ہاوسز نے یہ خبریں چلا کر ٹریفک منیجمنٹ پر سوالات اٹھائے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ بے شک دربار جموں منتقل ہو گیا ہے۔لیکن شہر میں بڑھتا ہوا ٹریفک جام اور گاڑیوں کی تعداد اصل میں اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں سردی کی لہر کے چلتے اوقات میں تبدیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دراصل بچے اور ملازمین دفاتر اور اسکولوں میں صبح صویرے پہنچتے تھے لیکن سردی کی وجہ سے وقت تبدیل ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے ملازمین اور بچے ایک ساتھ صبح اور شام کو نکلتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹریفک جام کا سلسلہ شہر میں بڑھتا جارہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir