ایس آئی آر پر سیاسی معرکہ آرائی جاری، لیڈر حزب اختلاف نے عمل پر سنگین سوال اٹھائے
ایس آئی آر پر سیاسی معرکہ آرائی جاری، لیڈر حزب اختلاف نے عمل پر سنگین سوال اٹھائے بھوپال، 13 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں ایس آئی آر کو لے کر جاری سیاسی معرکہ آرائی مسلسل جاری ہے۔ مدھیہ پردیش اسمبلی میں لیڈر حزب اختلاف امنگ سنگھار نے ایک با
ایس آئی آر پر سیاسی معرکہ آرائی جاری، لیڈر  حزب اختلاف نے عمل پر سنگین سوال اٹھائے


ایس آئی آر پر سیاسی معرکہ آرائی جاری، لیڈر حزب اختلاف نے عمل پر سنگین سوال اٹھائے

بھوپال، 13 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں ایس آئی آر کو لے کر جاری سیاسی معرکہ آرائی مسلسل جاری ہے۔ مدھیہ پردیش اسمبلی میں لیڈر حزب اختلاف امنگ سنگھار نے ایک بار پھر ایس آئی آر کے عمل پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے۔ مدھیہ پردیش سمیت ملک کی 12 ریاستوں میں ایک بڑی مضحکہ خیز اور حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

لیڈر حزب اختلاف سنگھار نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 2003 کی ووٹر لسٹ کو لے کر الیکشن کمیشن ایس آئی آر کروا رہا ہے، لیکن کمیشن یہ بھول گیا ہے کہ 2008 میں نئی اسمبلیاں تشکیل دی گئی تھیں، جبکہ 2003 میں پرانی اسمبلیاں تھیں۔ 2003 کی ووٹر لسٹ پرانی اسمبلیوں کے مطابق تیار کی گئی تھی، یعنی وہ حلقہ بندی سے پہلے کی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن اب انہی پرانی فہرستوں کا سروے کروا رہا ہے۔ سنگھار نے مزید کہا کہ یہ مدھیہ پردیش سمیت پورے ملک اور 12 ریاستوں میں مذاقیہ اور مضحکہ خیز صورتحال بن گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش کانگریس نے ایس آئی آر کے معاملے پر بدھ کو ایک میٹنگ بھی کی تھی۔ اجلاس کے بعد لیڈر حزب اختلاف نے کہا تھا کہ کمیشن کو غیرجانبداری کے ساتھ ایس آئی آر کرانی چاہیے۔ الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹ میں سرچ کا آپشن موجود نہیں ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس معاملے کا جائزہ لیا ہے اور الیکشن کمیشن سے باضابطہ شکایت درج کرائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande