سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 2.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا
سرینگر، 13 نومبر (ہ س )۔جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات منفی 2.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام وادی کشمیر میں سب سے زیادہ سرد تھا جہاں پارہ منفی 3.8 ڈگری سیلسیس پر رہا۔ ڈائریکٹر محکم
تصویر


سرینگر، 13 نومبر (ہ س )۔جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات منفی 2.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام وادی کشمیر میں سب سے زیادہ سرد تھا جہاں پارہ منفی 3.8 ڈگری سیلسیس پر رہا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ اگلے ایک ہفتے تک کسی قسم کی بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے تاہم رات کے درجہ حرارت میں 17 نومبر تک کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 17 نومبر کے بعد رات کے درجہ حرارت میں دو سے تین دن تک معمولی بہتری کا امکان ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande