پلاسٹک کے گودام میں بڑے پیمانہ پرآگ لگنے کا واقعہ
حیدرآباد ، 13 نومبر (ہ س)۔شہرحیدرآباد کے بالاپور،شاہین نگرمیں آگ لگنے کاواقعہ پیش آیا۔مقامی افرادکے مطابق پلاسٹک گودام میں یہ آگ لگی۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی تھا۔جس کو دیکھ کرمقامی افرادنے فوری طورپر چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کو فون پر
پلاسٹک کے گودام میں بڑے پیمانہ پرآگ لگنے کا واقعہ


حیدرآباد ، 13 نومبر (ہ س)۔شہرحیدرآباد کے بالاپور،شاہین نگرمیں آگ لگنے کاواقعہ پیش آیا۔مقامی افرادکے مطابق پلاسٹک گودام میں یہ آگ لگی۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی تھا۔جس کو دیکھ کرمقامی افرادنے فوری طورپر چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کو فون پر اطلاع کیاجس کے بعددو فائربریگیڈس اپنے عملے کے ساتھ وہاں پہنچ کر آگ پرکافی جدوجہدکے بعد قابو پایا۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا کسی کی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے، عہدیدار آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔عمارت میں پلاسٹک کاسامان ہونے کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی گئی۔مقامی پولیس نے بھی مقام حادثہ کامعائنہ کیا۔اور تفصیلات جمع کرنے میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande