جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ریڈیولوجی کے 14ویں بین الاقوامی دن کی تقریب منعقد
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ریڈیولوجی کے 14ویں بین الاقوامی دن کی تقریب منعقد علی گرھ، 13 نومبر (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریڈیو ڈائیگنوسس میں ریڈیولوجی کے 14ویں بین الاقوامی دن کی تقریب جوش و خروش کے ساتھ
شعبہ ریڈیولوجی


جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ریڈیولوجی کے 14ویں بین الاقوامی دن کی تقریب منعقد

علی گرھ، 13 نومبر (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریڈیو ڈائیگنوسس میں ریڈیولوجی کے 14ویں بین الاقوامی دن کی تقریب جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی۔ تقریب کے سرپرست پروفیسر محمد خالد (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن) نے اپنے خطاب میں جدید طب میں ریڈیولوجی کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس شعبے نے بیماریوں کی ابتدائی تشخیص اور درست تجزیے کے ذریعے علاج کے نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے، جس سے مریضوں کی صحت کے نتائج میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے ریڈیولوجسٹس اور امیجنگ ٹکنالوجسٹس کی ان خدمات کو سراہا جو پس پردہ رہ کر مریضوں کی دیکھ بھال اور کلینیکل فیصلوں میں معاونت کرتے ہیں۔

جے این ایم سی ایچ کے پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ایس امجد علی رضوی نے طلبہ اور نوجوان ڈاکٹروں کو جدید امیجنگ ٹکنالوجیز، بالخصوص مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تشخیص اور انٹروینشنل ریڈیولوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یو اختراع، علمی برتری اور معیاری صحت کی خدمات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

شعبہ کے چیئرمین پروفیسر مہتاب احمد نے فیکلٹی ممبران اور ریزیڈنٹس کی انتھک محنت اور ٹیم ورک کو سراہا۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملہ کے اراکین اور طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔ جیوری میں ڈاکٹر صوفیہ نسیم (بایوکیمسٹری)، ڈاکٹر انور ایچ صدیقی (فزیالوجی)، ڈاکٹر احمد فراز (فزیالوجی)، ڈاکٹر منظور احمد (سرجری) اور شعبہ ریڈیو ڈائگنوسس کے فیکلٹی اراکین بشمول پروفیسر مہتاب احمد، ڈاکٹر سیف اللہ خالد، ڈاکٹر سید ایم دانش قاسم اور ڈاکٹر مدثر اشرف شامل تھے۔

تقریب میں ریزیڈنٹس نے مزاحیہ ڈراما، فن گیمزاور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ایم بی بی ایس کے طلبہ نے ریڈیولوجی ریزیڈنٹس کی روزمرہ کی زندگی پر مبنی ایک مزاحیہ ڈراما پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر اثناالہام (جونیئر ریزیڈنٹ، شعبہ ریڈیو ڈائگنوسس) نے کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande