
نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔
مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل اور کینیڈا کے ایکسپورٹ پروموشن، بین الاقوامی تجارت اور اقتصادی ترقی کے وزیر منیندر سدھو نے جمعرات کو نئی دہلی میں تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق 7ویں ہندوستان-کینیڈا وزارتی ڈائیلاگ (ایم ڈی ٹی آئی) کی مشترکہ صدارت کی۔
تجارت اور صنعت کی وزارت کے مطابق، پیوش گوئل اور کینیڈا کے بین الاقوامی تجارت کے وزیر منیندر سدھو نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سدھو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ہندوستان میں ہیں۔
مرکزی وزیر تجارت اور صنعت نے ایکس پوسٹ پر لکھا کہ نئے روڈ میپ 2025 کے حصے کے طور پر تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ساتویں ہندوستان-کینیڈا وزارتی ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ