انفوسس پرائز 2025 کے فاتحین کا اعلان، چھ شعبوں میں اعزازات
انفوسس پرائز 2025 کے فاتحین کا اعلان، چھ شعبوں میں اعزازات ۔ ہر زمرے میں گولڈ میڈل، توصیف نامہ اور ایک لاکھ امریکی ڈالر دیا جائے گا پونے، 13 نومبر (ہ س)۔ انفوسس سائنس فاؤنڈیشن (آئی ایس ایف) نے سال 2025 کے لیے انفوسس پر
انفوسس پرائز 2025 کے فاتحین کا اعلان، چھ شعبوں میں اعزازات


انفوسس پرائز 2025 کے فاتحین کا اعلان، چھ شعبوں میں اعزازات

۔ ہر زمرے

میں گولڈ میڈل، توصیف نامہ اور ایک لاکھ امریکی ڈالر دیا جائے گا

پونے،

13 نومبر (ہ س)۔ انفوسس سائنس فاؤنڈیشن (آئی ایس ایف) نے سال 2025 کے لیے انفوسس

پرائز کے فاتحین کا اعلان کر دیا، جو ملک کے چھ نمایاں تحقیقی شعبوں میں دیا جائے

گا۔ ان میں اکنامکس، انجینئرنگ و کمپیوٹر سائنس، ہیومینٹیز و سوشل سائنسز، لائف

سائنسز، میتھمیٹیکل سائنسز اور فزیکل سائنسز شامل ہیں۔ 2009 میں شروع ہونے والا یہ

ایوارڈ اُن ماہرین اور محققین کو سراہنے کے لیے دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی تحقیق

سے ہندوستانی علم و ترقی میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

ہر زمرے

کے انعام میں ایک گولڈ میڈل، ایک توصیف نامہ اور ایک لاکھ امریکی ڈالر (یا

ہندوستانی کرنسی میں مساوی رقم) شامل ہے۔ اس سال بھی فاتحین کا انتخاب عالمی سطح

پر تسلیم شدہ سائنس دانوں اور ماہرین پر مشتمل ایک بین الاقوامی جیوری نے کیا۔

آئی ایس

ایف کے مطابق، گزشتہ برس سے ایوارڈ کے دائرے میں خاص طور پر 40 سال سے کم عمر محققین

کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ابھرتے ہوئے سائنسدانوں اور اختراع کاروں کی حوصلہ

افزائی کی جا سکے۔ فاؤنڈیشن کا ماننا ہے کہ ابتدائی کیریئر میں اس طرح کی پہچان

نوجوان محققین کے لیے تحریک بن سکتی ہے۔

فاتحین

کے ناموں کا اعلان آئی ایس ایف کے ٹرسٹیز کے دنیش (صدر بورڈ آف ٹرسٹیز)، نارائن

مورتی، سری ناتھ بٹنی، کرس گوپال کرشنن، ڈاکٹر پرتیما مورتی اور ایس ڈی شبولال نے

کیا، جب کہ موہن داس پائی، نندن نیلیکانی اور سلیل پاریکھ نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

انفوسس

پرائز کو ہندوستان کا سب سے بڑا تحقیقی اعزاز قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے سابقہ فاتحین

میں نوبل انعام یافتگان ابھیجیت بنرجی اور ایستھر ڈوفلو، فیلڈز میڈل حاصل کرنے

والے منجول بھارگو اور اکشے وینکٹیش، ڈین ڈیوڈ پرائز یافتہ سنجے سبرامنیم،

مارکونی انعام یافتہ ہری بالاکرشنن اور بنیادی طبیعیات میں نمایاں خدمات انجام دینے

والے اشوک سین شامل ہیں۔

گگندیپ

کانگ، جو رائل سوسائٹی کی فیلو بننے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں، بھی سابقہ انعام یافتگان

میں شامل ہیں۔

کے دنیش

نے اس موقع پر کہا، ’’میں 2025 کے تمام انعام یافتگان کو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔

ان کی تحقیق اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ سائنس نہ صرف علم بلکہ معاشرتی ترقی کا بھی

بنیادی ستون ہے۔ انفوسس پرائز سائنس، تحقیق اور جدت کے فروغ کے لیے ہمارے عزم کی

علامت ہے۔‘‘

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande