
حیدرآباد ، 13 نومبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے بنڈلہ گوڑہ ایس ایم ولا میں چوری کی بڑی واردات پیش آئی جہاں چوروں نے تین مکانات کونشانہ بنایا۔پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا گیا کہ ایک مکان سے چوروں نے 32تولے کے طلائی زیورات کی چوری کرلی جبکہ دیگردو مکانات سے قیمتی سامان کی چوری کی گئی۔باورچی خانہ کے دروازے سے یہ چورایک مکان میں داخل ہوئے جہاں چوری کے بعد دوسرے مکانات کو بھی انہوں نے نشانہ بنایا۔اس سلسلہ میں پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے اس سلسلہ میں کڑے اقدامات کرتے ہوئے چوروں کو پکڑنے کے لئےخصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق