پونے میں دردناک سڑک حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 8 گاڑیاں تباہ ،پونے-بنگلور ہائی وے بند
پونے، 13 نومبر (ہ س)۔ مہاراشٹر کے صنعتی شہر پونے میں جمعرات کے روز ایک بڑے سڑک حادثے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے، جب نوالے برج کے قریب پونے-بنگلور ہائی وے پر آٹھ گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ حاد
پونے سڑک حادثہ


پونے،

13 نومبر (ہ س)۔

مہاراشٹر کے صنعتی شہر پونے میں جمعرات کے روز ایک بڑے سڑک حادثے میں

کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے، جب نوالے برج کے قریب پونے-بنگلور

ہائی وے پر آٹھ گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ حادثے کے فوراً بعد بعض گاڑیوں میں

آگ بھڑک اٹھی جس نے موقع کو خوفناک منظر میں بدل دیا۔

پولیس

کے مطابق یہ حادثہ سنہا گڑھ پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں واقع سیلفی پوائنٹ

کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں، پولیس عملہ اور فائر بریگیڈ فوری طور

پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ کم از کم دس زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے قریبی

اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

ڈی سی پی

سمبھاجی کدم نے بتایا کہ اب تک پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انہوں

نے کہا کہ “تمام متعلقہ محکمے ہائی وے کو صاف کرنے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم

کرنے میں مصروف ہیں۔”

ڈی سی پی

ٹریفک ہمت جادھو نے کہا کہ ستارا سے ممبئی کی سمت جانے والی لین کو وقتی طور پر

بند کر دیا گیا ہے تاکہ گاڑیوں کو ہٹانے کا عمل آسان بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا

کہ “ڈرائیوروں سے درخواست ہے کہ آئندہ دو گھنٹے تک اس راستے سے پرہیز کریں اور

پرانا کٹراج گھاٹ راستہ استعمال کریں۔”

ذرائع

کے مطابق، حادثہ ممکنہ طور پر ایک تیز رفتار ٹرک کے بریک فیل ہونے کے بعد پیش آیا،

جس سے پیچھے آنے والی متعدد گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ پولیس نے کہا کہ جائے حادثہ

پر ٹریفک مکمل طور پر روک دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیوں میں کچھ وقت لگ سکتا

ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande