ڈاکٹر محمد جہانگیر صابر خاں سرسید ہال (شمالی) کے پروووسٹ مقرر
ڈاکٹر محمد جہانگیر صابر خاں سرسید ہال (شمالی) کے پروووسٹ مقرر علی گڑھ، 13 نومبر (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ شماریات و آپریشنز ریسرچ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانگیر شبیر خاں کو دو سال کی مدت کے لئے سر سید ہال (شمالی) ک
ڈاکٹر محمد جہانگیر


ڈاکٹر محمد جہانگیر صابر خاں سرسید ہال (شمالی) کے پروووسٹ مقرر

علی گڑھ، 13 نومبر (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ شماریات و آپریشنز ریسرچ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانگیر شبیر خاں کو دو سال کی مدت کے لئے سر سید ہال (شمالی) کا پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے۔غورطلب ہے کہ ڈاکٹر محمد جہانگیر صبّیر خاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ شماریات و آپریشنز ریسرچ سے وابستہ ایک ممتاز محقق اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ اُنہوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم (پی ایچ ڈی) بھی اے ایم یو سے حاصل کی اور یہی تدریس اور تحقیق کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پی ایچ ڈی تحقیق میں اُن کا موضوع آرڈرڈ رینڈم ویریئبلز اور ریلائبلٹی تھیوری سے متعلق ہے جو جدید شماریاتی ماڈلز میں ایک اہم تحقیقی میدان سمجھا جاتا ہے۔ اُنہوں نے 2004 میں سی ایس آئی آر-جے آر ایف (نیٹ) اور یوپی ۔ایس ایل ای ٹی امتحانات کو میتھمیٹکل سائنسز میں شاندار کامیابی کے ساتھ پاس کیا، جو اُن کی علمی اہلیت کا ثبوت ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande