دہلی-سونی پت کے درمیان ڈی ٹی سی کی بین ریاستی الیکٹرک بس سروس شروع
نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کی مہارانا پرتاپ (کشمیری گیٹ) آئی ایس بی ٹی سے ہریانہ کے سونی پت تک نئی الیکٹرک بس سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی سے
DTC interstate e-bus service starts between Delhi-Sonipat


نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کی مہارانا پرتاپ (کشمیری گیٹ) آئی ایس بی ٹی سے ہریانہ کے سونی پت تک نئی الیکٹرک بس سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی سے سونی پت تک نئی بین ریاستی بس خدمات کا آغاز عوامی سہولت کے تئیں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ یہ جدید، محفوظ اور ماحول دوست ای - بسیں دارالحکومت اور ہریانہ کے درمیان سفر کو زیادہ آرام دہ، تیز اور قابل اعتماد بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دہلی اور پڑوسی ریاستوں کے درمیان بس سروس چلتی تھی لیکن بعد میں اسے بند کر دیا گیا۔ اب، دہلی حکومت نے تمام موجودہ روٹس پر آہستہ آہستہ بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ستمبر میں اترپردیش کے بڑوت کے لیے ایک ای-بس سروس شروع کرنے کے بعد، دہلی-سونی پت ای-بس سروس اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت مسلسل الیکٹرک بسوں کو ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل کر رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پبلک ٹرانسپورٹ ماحول دوست اور آلودگی سے پاک ہو۔ ہمارا مقصد دہلی کی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو جلد ہی مکمل طور پر اخراج سے پاک بنانا ہے، جس سے دارالحکومت میں فضائی آلودگی کے کنٹرول کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔اس موقع پر دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ پنکج کمار سنگھ اور دیگر بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande