
علی گڑھ, 13 نومبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے تنازعہ میں آج کمشنر علی گڑھ نے آگرہ سوسائٹی سب رجسٹرار کے یکم نمبر 2025کے حکم پر فوری طور پر روک لگا دی ہے اور اگلی سماعت کے لئے15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی موجودہ کمیٹی کی مدت پوری ہونے کے بعد کچھ ممبران نے جہاں موجودہ کمیٹی کے خلاف سوسائٹی رجسٹرار آگرہ کے دفتر میں درخواست دیکر تمام الزامات لگائے تھے جس کے بعد رجسٹرار نے ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کیا تھا جس کے خلاف آج موجودہ ایسوسی ایشن نے علی گڑھ کمشنر کے دفتر میں ایک مقدمہ دائر کیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے آگرہ رجسٹرار کے آڈر پرعلی گڑھ کمشنر نے اسٹے دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اعظم میر خاں نے بتایا کہ کمشنر علی گڑھ سنگیتا سنگھ کے ذریعہ دیئے گئے آڈر میں کہا گیا ہے کہ اپیل کنندہ کے وکیل نے اسٹے درخواست میں کہا کہ نچلی عدالت نے فائل پر موجود شواہد کو سنے یا جانچے بغیر غیر قانونی حکم جاری کیا۔
قواعد کے مطابق، اگر اپیل کنندہ کے ادارے کی مینیجنگ کمیٹی کی میعاد 21.10.2025 کو ختم ہو رہی تھی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ بائی لاز کا قاعدہ 10 (1) یہ فراہم کرتا ہے کہ اگر انتخابات وقت پر نہیں ہوئے تو سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی ایک اضافی میٹنگ بلائے گی اور تین ماہ کے اندر الیکشن کا اضافی عمل مکمل کرے گی۔ تاہم، نچلی عدالت نے اس قاعدے کو نظر انداز کرتے ہوئے، ایک غیر قانونی اور یکطرفہ حکم جاری کرتے ہوئے اپیل کنندہ کی مینیجنگ کمیٹی کو صرف 11 دنوں میں ہی کالعدم قرار دے دیا۔ دائر مقدمہ میں کہا گیا کہ اپوزیشن پارٹی حکم نامے کی آڑ میں الیکشن کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اپیل کو کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔ اس بنیاد پر، نچلی عدالت نے درخواست کی کہ نچلی عدالت کے 1.11.2025 کے حکم کے اثر کو روک دیا جائے۔ جس پر کمشنر علی گڑھ سنگیتا سنگھ نے ڈپٹی رجسٹرار آف فرمز، سوسائٹیز اینڈ چِٹس، آگرہ کی جانب سے جاری آرڈر نمبر 2662/B-5912/آگرہ، مورخہ 1 نومبر 2025 پر عمل درآمد کو 15 دسمبر 2025 کی طے شدہ تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔غورطلب ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایلومنائی ایسوسی ایشن کے تاحیات رکن محمد اسلم خان کی شکایت پر عمل کرتے ہوئے سوسائٹی رجسٹرار آگرہ نے احکامات جاری کئے تھے جس میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کے قواعد کے مطابق، منیجنگ کمیٹی کی مدت 3 سال مقرر کی گئی ہے، جس کی میعاد21 اکتوبر 2025کو مکمل ہو گئی ہے۔ لیکن ایسوسی ایشن انتخابات کے انعقاد کے لیے کوئی پیش رفت شروع نہیں کی ہے جس کی وجہ سے انجمن کے انتخابات نہیں ہو سکے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ