سی بی آئی نے جھارکھنڈ میں پوسٹل اسسٹنٹ کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جھارکھنڈ کے سرائی کیلا سب ڈویژن میں ایک پوسٹل اسسٹنٹ کو 20,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ یہ کیس 11 نومبر کو درج کیا گیا تھا۔ شکایت کے م
رشوت


نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جھارکھنڈ کے سرائی کیلا سب ڈویژن میں ایک پوسٹل اسسٹنٹ کو 20,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ یہ کیس 11 نومبر کو درج کیا گیا تھا۔ شکایت کے مطابق، ملزم پوسٹل اسسٹنٹ نے شکایت کنندہ سے 20,000 روپے کی رشوت طلب کی تھی تاکہ اسے کمال پور برانچ پوسٹ آفس میں گرامین ڈاک سیوک، اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹرکے عہدہ پر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ سی بی آئی کی ٹیم نے جال بچھا کر ملزم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت رنجن، پوسٹل اسسٹنٹ، سرائی کیلا سب ڈویژن، جھارکھنڈ کے طور پر کی گئی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande