

بریلی، 13 نومبر (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو جمعرات کو بریلی پہنچے۔ وہ پارٹی عہدیداروں سے ملاقات اور نجی تقریبات میں شرکت کے لیے شہر میں ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام لگایا اور بی جے پی کو بھی نشانہ بنایا۔
ایس پی سربراہ اکھلیش یادونے آج بریلی میں قیام کیا۔ اس دوران انہوں نے دن بھر مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔ ایس پی لیڈر ہوائی جہاز سے بریلی ہوائی اڈے پر پہنچے اور وہاں سے سابق ضلع صدر اگم موریہ کے گھر گئے، جہاں انہوں نے ان کے بھائی اور بیوی کو ان کی شادی پر مبارکباد دی۔ اس کے بعد وہ ایم ایل اے عطا الرحمان کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے نینی تال روڈ پر واقع ہوٹل گرینڈ نروانا گئے۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران، اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن متعصبانہ اور اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو ہراساں کرنے کا کام کر رہاہے، جب کہ کمیشن کو غیر جانبداری سے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے بی جے پی پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی والے بھگوان سے اوپر ہیں۔
بریلی کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران، ایس پی لیڈر بھوجی پورہ کے ایم ایل اے شہزل اسلام، سابق وزیر بھگوت شرن گنگوار اور پریم نگر کے راجیش کمار سنگھ کے علاوہ پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ وہ سابق ایم پی ویرپال کی رہائش گاہ اور ڈوہرہ روڈ پر واقع میفیئرلان میں سابق ایم ایل اے سلطان بیگ کی بیٹی کی شادی کی تقریب میںشرکت کرنے والے ہیں۔
دورے کے اختتام پر اکھلیش یادو معروف شاعر وسیم بریلوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ وہ آج شام بریلی ہوائی اڈے سے لکھنو¿ واپس آئیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد