اجنکیا نائک دوسری بار ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بنے
ممبئی، 13 نومبر (ہ س)۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے انتخابات میں اجنکیا نائک پینل نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ نائک دوسری بار مسلسل بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے پینل نے کل 16 عہدوں میں سے 12 پر قبضہ کیا۔ بدھ کی رات نتائج کے اعلان
اجنکیا نائک اپنے پینل کے اراکین کے ساتھ


ممبئی، 13 نومبر (ہ س)۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے انتخابات میں اجنکیا نائک پینل نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ نائک دوسری بار مسلسل بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے پینل نے کل 16 عہدوں میں سے 12 پر قبضہ کیا۔

بدھ کی رات نتائج کے اعلان کے بعد نائک نے کہا، ’’یہ کامیابی ہمارے میدان کے کلبوں، سکریٹریز اور ہر کرکٹر — مرد اور عورت — کی ہے۔ یہ پوری ممبئی کرکٹ فیملی کی کامیابی ہے۔‘‘

اجنکیا نائک کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس اور ایم سی اے، بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے سابق صدر شرد پوار کی حمایت حاصل تھی۔

انہوں نے کہا، ’’معزز وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس جی اور شرد پوار جی کے مضبوط تعاون سے یہ کامیابی ممکن ہو سکی۔ میں آشیش شیلار جی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

نائک کا پینل ’’پاور-شیلار گروپ‘‘ کے نام سے انتخابات میں اترا تھا۔

انتخابات میں دیگر عہدیداران درج ذیل ہیں —

انمیش کھنولکر سکریٹری منتخب ہوئے (انہوں نے شاہالم شیخ کو ہرا دیا)

جیتندرا اوہواد نائب صدر بنے (انہوں نے نوین شیٹی کو ہرا یا)

نیلش بھوسلے مشترکہ سکریٹری منتخب ہوئے (انہوں نے گورو پیاڈے کو شکست دی)

ارمان ملک خزانچی بن گئے (سریندر شیوالے کو شکست دی)

اس کے علاوہ سندیپ وچارے، سورج سامت، وگھنیش کدم، ملیند نارونکر، بھوشن پٹیل، ندیم میمن، وکاس ریپالے، پرمود یادو اور نیل ساونت ایم سی اے کی ایپیکس کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande