اے ایم یو کے طلبہ کی لکھنؤ میں منعقدہ سیرت النبیؐ تقریب کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی
اے ایم یو کے طلبہ کی لکھنؤ میں منعقدہ سیرت النبیؐ تقریب کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی علی گڑھ، 13 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایس ٹی ایس اسکول (منٹو سرکل) کے طلبہ نے امیر الدولہ اسلامیہ کالج، لکھنؤ میں منعقدہ سیرت النبیؐ کی تقریبات میں
نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا


اے ایم یو کے طلبہ کی لکھنؤ میں منعقدہ سیرت النبیؐ تقریب کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی

علی گڑھ، 13 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایس ٹی ایس اسکول (منٹو سرکل) کے طلبہ نے امیر الدولہ اسلامیہ کالج، لکھنؤ میں منعقدہ سیرت النبیؐ کی تقریبات میں مختلف مقابلوں میں اعلیٰ مقامات حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔ نویں جماعت کے طالب علم نورالمدار نے نعت خوانی مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا، جبکہ بارہویں جماعت (آرٹس) کے طالب علم فیضان ایوبی نے اردو تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح دسویں جماعت کے طالب علم ابوذر نے انگریزی تقریری مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کیا۔

ان طلبہ کی شاندار کارکردگی کے نتیجے میں ایس ٹی ایس اسکول (منٹو سرکل) نے پورے اترپردیش کے شریک اسکولوں میں سب سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ طلبہ کی رہنمائی ڈاکٹر محمد عرفان (پی جی ٹی، دینیات) نے کی۔ اسکول کے پرنسپل جناب فیصل نفیس نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے طلبہ کی یہ کامیابیاں ان کی محنت، اخلاص، اور ان اقدار کی عکاسی کرتی ہیں جن پر ہمارا ادارہ یقین رکھتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande