جموں و کشمیر پولیس کے دو ڈی ایس پی کا تبادلہ کیا گیا
جموں, 11 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے ایک اہم حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ڈی ایس پی) کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں، جس کے تحت جموں ضلع میں فوری طور پر انتظامی رد و بدل کیا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطا
Jk police


جموں, 11 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے ایک اہم حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ڈی ایس پی) کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں، جس کے تحت جموں ضلع میں فوری طور پر انتظامی رد و بدل کیا گیا ہے۔

حکم نامہ کے مطابق ڈی ایس پی سنیل سنگھ ایس ڈی پی او گاندھی نگر خدمات انجام دے رہے تھے،اُن کو فوری اثر سے تبدیل کر کے پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ اُنہیں نئی ذمہ داری سونپی جا سکے۔

اسی حکم نامے کے تحت ڈی ایس پی کلجیت سنگھ، جو اس وقت ایس ڈی پی او بسوہلی کے عہدے پر تعینات تھے،اُن کو تبدیل کر کے ایس ڈی پی او گاندھی نگر، جموں مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، دونوں افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتیوں پر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ تبادلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی منظوری سے عمل میں لائے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande