روس کا جنگی طیارہ چوری کرنے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ
ماسکو،11نومبر(ہ س)۔روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے یوکرین اور برطانیہ کا روسی جنگی طیارہ چوری کرنے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا۔ایف ایس بی نے دعویٰ کیا کہ یوکرین اور برطانیہ نے روسی جنگی طیارہ چرانے کا منصوبہ بنایا اور اس مقصد کےلیے یوکرینی اور
روس کا جنگی طیارہ چوری کرنے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ


ماسکو،11نومبر(ہ س)۔روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے یوکرین اور برطانیہ کا روسی جنگی طیارہ چوری کرنے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا۔ایف ایس بی نے دعویٰ کیا کہ یوکرین اور برطانیہ نے روسی جنگی طیارہ چرانے کا منصوبہ بنایا اور اس مقصد کےلیے یوکرینی اور برطانوی انٹیلی جنس اداروں نے روسی پائلٹس کو طیارے چرانے کےلئے اکسایا۔ایف ایس بی نے مزید بتایا کہ پائلٹس کو کنزہال ہائپرسونک میزائل سے لیس مگ-31 جنگی طیارہ چرانے کےلیے اکسایا گیا، منصوبے کے تحت روسی پائلٹس کو 3 ملین ڈالر اور یورپی شہریت کی پیشکش کی گئی تھی۔ایف ایس بی کے مطابق منصوبے تحت طیارے کو رومانیہ کے شہر کونستانتا میں نیٹو ایئربیس کی طرف اڑایا جاتا اور پھر بعد میں فضائی دفاعی نظام سے طیارہ مار گرایا جاتا۔ایف ایس بی نے مزید کہا کہ ہم نے یوکرینی اور برطانوی انٹیلیجنس کا بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کا منصوبہ ناکام بنایا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande