ارمان ملک کی آواز میں’دے دے پیار دے 2‘ کا نیا گانا ریلیز
اجے دیوگن اور راکل پریت سنگھ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دے دے پیار دے 2‘ کے لیے خبروں میں ہیں۔ اس فلم کو سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔اب میکرز نے فلم کا ایک نیا رومانوی گانا ’آخری سلام“ ریلیز کیا ہے جو شائقی
ارمان ملک کی آواز میں’دے دے پیار دے 2‘ کا نیا گانا ریلیز


اجے دیوگن اور راکل پریت سنگھ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دے دے پیار دے 2‘ کے لیے خبروں میں ہیں۔ اس فلم کو سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔اب میکرز نے فلم کا ایک نیا رومانوی گانا ’آخری سلام“ ریلیز کیا ہے جو شائقین کوکافی پسند آرہا ہے۔’دے دے پیار دے‘ کے 2019 کے ہٹ گانے ’چلے آنا‘ کی طرح اس سیکوئل میں بھی ارمان ملک کی سریلی آواز نے سننے والوں کو متاثر کیا ہے۔ یہ گانا محبت، جدائی اور ادھوری خواہش کے جذبات کو خوبصورتی سے کھینچتا ہے۔ گانے کی کوریوگرافی گنیش اچاریہ اور راجو خان نے کی ہے، جس کی موسیقی ساگر بھاٹیہ نے دی ہے۔ یہ گانا بصری طور پر بھی شاندار ہے اور سوشل میڈیا پر تیزی سے ٹرینڈ کر رہا ہے۔

’دے دے پیار دے 2‘14 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری انشول شرما نے کی ہے اور اسے لو رنجن، انکور گرگ اور بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ اجے دیوگن اور راکل پریت سنگھ کی اداکاری والی اس فلم میں آر مادھاون اور میزان جعفری بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پروڈیوسرز نے فلم کے لیے ایڈوانس بکنگ شروع کر دی ہے، اور ناظرین میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande