
حیدرآباد، 11 نومبر(ہ س)۔جوبلی ہلز اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں منگل کے روز ووٹنگ پرامن طورپرجاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شام 5 بجے تک 16۔47 فیصد ووٹرزنے اپنے حقِ رائے دہی کااستعمال کیا۔پولنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوئی،ابتدامیں ووٹروں کی آمد سست رہی لیکن بعد ازاں ووٹنگ مراکزپرگہما گہمی دیکھی گئی۔مجموعی طورپرحلقے میں4.01لاکھ سے زائدرائے دہندگان درج ہیں، جن کے لیے 407 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔انتخابی عمل کے دوران کہیں سے بھی کسی بڑے ناخوشگوارواقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔البتہ چند پولنگ مراکزپرای وی ایم میں تکنیکی خرابیوں کی شکایات موصول ہوئیں۔اورکچھ قائدین کے خلاف پولیس میں مقدمات بھی درج کئے گئے۔ساتھ ہی کچھ واقعات پررونما ہوئے جنہیں فوری طورپردرست کردیا گیا۔شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اورپولیس کے اعلیٰ عہدیداران خودمختلف مراکزکامعائنہ کررہے تھے۔ اس موقع پرآٹوزیونین کے ذمہ داران نے200 آٹوزمفت چلانے کافیصلہ کیا۔آٹو ڈرائیورس ضعیف،معذوروں، حاملہ خواتین کو بغیر کسی دشواری کے پولنگ اسٹیشن تک مفت پہنچارہے تھے۔آٹو یونین ڈرائیورس نے بتایا کہ پولنگ صبح شروع ہونے سے لے کر شام تک کے اختتام تک 200 آٹوزبلا معاوضہ چلائے جارہے تھے۔انتخابی ماہرین کے مطابق جوبلی ہلزکا یہ ضمنی انتخاب حیدرآباد اور ریاست تلنگانہ کی سیاست کے لیے نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے نتائج حکمراں جماعت کے عوامی اعتماد اور اپوزیشن کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اشارہ ثابت ہوں گے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق