ہندوستان- بھوٹان تعلقات اعتماد، باہمی تعاون اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی ہیں: مودی
تھمپو، 11 نومبر (ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بھوٹان کی راجدھانی تھمپو میں ہندوستان-بھوٹان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے والے کئی اہم اعلانات کیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان تعلقات اعتماد، باہمی تعاون اور مشترکہ خوشحال


Bhutan 

تھمپو، 11 نومبر (ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بھوٹان کی راجدھانی تھمپو میں ہندوستان-بھوٹان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے والے کئی اہم اعلانات کیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان تعلقات اعتماد، باہمی تعاون اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی ہیں۔

تھمپو کے چانگلی متھانگ سلیبریشن گراونڈ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے توانائی، کنیکٹی ویٹی، بنیادی ڈھانچے، اقتصادی تعاون اور ثقافتی تعلقات سے متعلق کئی اہم فیصلوں کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے 1,000 میگاواٹ سے زیادہ کے ایک نئے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا افتتاح کیا، جس سے بھوٹان کی پن بجلی کی صلاحیت میں 40 فیصد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بھوٹان کی ’100 فیصد قابل تجدید توانائی‘ کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا۔ مودی نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایک اور طویل عرصے سے رکے ہوئے ہائیڈرو پروجیکٹ پر کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ہندوستان اور بھوٹان نے شمسی توانائی کے تعاون سے متعلق اہم معاہدوں پر بھی دستخط کئے۔

وزیر اعظم نے کہا، ”کنیکٹی ویٹی مواقع پیدا کرتی ہے، اور مواقع خوشحالی پیدا کرتے ہیں۔“ انہوں نے اعلان کیا کہ بھوٹان کے گیلیفو اور سمتسے شہروں کو ہندوستان کے وسیع ریل نیٹ ورک سے جوڑنے کا تاریخی فیصلہ لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہندوستان، بھوٹان کے اہم’ گیلیفومائنڈ فلنیس سٹی‘ پروجیکٹ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ ہندوستان جلد ہی گیلیفو کے قریب ایک نئی امیگریشن چیک پوائنٹ قائم کرے گا، جو سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو سہولت فراہم کرے گا۔

ہندوستان نے بھوٹان کے پانچ سالہ منصوبے کے لیے 10ہزار کروڑ روپے کی امداد فراہم کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس امداد کو سڑکوں، زراعت، مالیات اور صحت جیسے شعبوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ، دونوں ممالک نے یو پی آئی ادائیگی کی سہولت کو بڑھانے پر اتفاق کیا، جس سے بھوٹانی شہریوں کو ہندوستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کرنے کی اجازت دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان-بھوٹان شراکت داری کی سب سے بڑی طاقت دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان روحانی رابطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجگیر میں حال ہی میں افتتاح کیے گئے رائل بھوٹان ٹیمپل کے بعد، حکومت ہند وارانسی میں بھوٹانی مندر اور گیسٹ ہاوس کی تعمیر کے لیے زمین فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان- بھوٹان شراکت داری کا سب سے زیادہ فائدہ نوجوانوں کو حاصل ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کے نوجوان تعلیم، اختراع، کھیل، خلا اور ثقافت کے شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر ہندوستان اور بھوٹان کے ذریعہ مشترکہ طور پر تیار کیے جا رہے سیٹلائٹ کا ذکر کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی کامیابیوں کی علامت قرار دیا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande