تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی سرحد کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، سات افراد ہلاک
کوالالمپور،10نومبر(ہ س)۔تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی سرحد کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ملائیشیا کی بحریہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ تیرہ افراد کو بچا لیا گیا ہے
تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی سرحد کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، سات افراد ہلاک


کوالالمپور،10نومبر(ہ س)۔تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی سرحد کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ملائیشیا کی بحریہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ تیرہ افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ بچ جانے والے 13 میں سے 11 افراد روہنگیا جبکہ دو بنگلہ دیشی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ 300 افراد کے اس گروپ میں شامل تھے جو دو ہفتے قبل میانمار کی راکھین ریاست سے ایک بڑا جہاز پر روانہ ہوئے تھے اور بعد ازاں چھوٹی چھوٹی کشتیوں پر تقسیم ہو گئے تھے۔

ملائیشیا کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جہاز لنگکاوی کے جزیرے کے قریب ڈوبا ہے۔ریسکیو کی کوششیں دوسرے روز دن میں داخل ہو گئی ہیں اور تلاش کے علاقے کو 170 سے 256 مربع سمندری میل تک پھیلایا جا چکا ہے۔ ملائیشیا کی میری ٹائم اتھارٹی کے مطابق تلاش کا عمل سات دن تک جاری رہے گا۔ملائیشیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی برناما کے مطابق، اتوار کو پانی میں ملنے والی لاش ایک روہنگیا خاتون کی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 70 افراد سوار تھے، جبکہ بقیہ تارکین وطن کو لے جانے والی کشتیوں کے بارے میں کوئی واضح اطلاع نہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande