ریکھا گپتا نے روڈ شو کے ساتھ ایم سی ڈی ضمنی انتخابی مہم کا آغاز کیا
نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س):۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنی مہم کا آغاز شالیمار باغ میں روڈ شو کے ساتھ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وارڈ نمبر 56 شالیمار باغ (بی) کے لیے بھارتیہ جنتا پار
ریکھا گپتا نے روڈ شو کے ساتھ ایم سی ڈی ضمنی انتخابی مہم کا آغاز کیا


نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س):۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنی مہم کا آغاز شالیمار باغ میں روڈ شو کے ساتھ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وارڈ نمبر 56 شالیمار باغ (بی) کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار انیتا جین کی حمایت میں مہم چلائی۔ یہ سیٹ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ وزیر اعلیٰ گپتا نے انیتا جین کے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم پی پروین کھنڈیلوال سمیت بی جے پی کارکنان اور مقامی باشندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مزید برآں، وزیر اعلیٰ نے اشوک وہار وارڈ 65 سے امیدوار وینا اسیجہ کی نامزدگی سے قبل پوجا میں شرکت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وینا اسیجہ کی لگن، محنت اور عوامی خدمت کے جذبے نے انہیں لوگوں میں ایک خاص مقام دیا ہے۔ انہیں اس وارڈ کے عوام کی بھرپور آشیرباد اور بے پناہ محبت ملے گی۔

وزیر اعلیٰ نے ایکس پوسٹ میں بی جے پی کے تمام امیدواروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے کل 12 امیدواروں میں سے 8 خواتین ہیں۔ یہ واضح طور پر خواتین کو قیادت اور مناسب نمائندگی فراہم کرنے کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ دہلی کے روشن خیال شہری خدمت کے اس عہد کو اپنا قیمتی آشیرواد اور تعاون دیں گے۔ عوامی آشیرواد، پیار اور خدمت ہمارا مشن ہے، اور ہم اس مشن کے حصول کے لیے تمام 12 وارڈوں سے الیکشن لڑیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ضمنی انتخاب دہلی میں پائیدار مقامی ترقی، صفائی ستھرائی اور نظم و نسق کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ ہمارے تمام امیدوار پوری دیانتداری، ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایم سی ڈی کے 12 وارڈوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ 30 نومبر کو صبح 7:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande