سال 2014 میں عمر عبداللہ نے بی جے پی کے ساتھ حکومت سازی کے لیے بھرپور کوشش کی : سنیل شرما
جموں, 10 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی کے سینئر رہنما سنیل شرما نے بڈگام ضمنی انتخاب کے اختتامی دن نیشنل کانفرنس اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمر عبداللہ نے اقتدار کی خاطر
Sunil sharma


جموں, 10 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی کے سینئر رہنما سنیل شرما نے بڈگام ضمنی انتخاب کے اختتامی دن نیشنل کانفرنس اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمر عبداللہ نے اقتدار کی خاطر دوہرے معیار اپنائے اور 2014 میں بی جے پی کے ساتھ حکومت سازی کی بھرپور کوشش کی تھی۔

سنیل شرما نے کہا کہ اگر عمر عبداللہ اپنے دعوؤں میں سچے ہیں تو وہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائیں کہ انہوں نے 2014 میں بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کی کوشش نہیں کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمر عبداللہ اب بی جے پی کے خلاف ووٹ مانگ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے خفیہ طور پر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی کوشش کی تھی۔ شرما کے مطابق، بی جے پی کی قیادت نے اصولوں اور قومی یکجہتی کے مفاد میں ایسے موقع پرستانہ سیاسی عزائم کو مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس تبدیلی کی لہر کو روکنے کے لیے ہر حربہ آزما رہی ہے، مگر عوام اب اس کی منافقانہ سیاست سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں۔سنیل شرما نے پارٹی کے تنظیمی سکریٹری اشوک کول کے ہمراہ بڈگام اسمبلی حلقے کے مختلف علاقوں میں جلسے کیے اور بی جے پی امیدوار آغا سید محسن کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

اسی دوران جموں کے نگروٹہ اسمبلی حلقے میں ریاستی بی جے پی صدر اور راجیہ سبھا رکن ست شرما نے رکن پارلیمنٹ جگل کشور شرما کے ہمراہ متعدد انتخابی پروگراموں میں حصہ لیا۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار دیویانی رانا کی کامیابی کے لیے ووٹروں سے بھرپور حمایت کی اپیل کی۔ مہم کے آخری دن کئی بی جے پی اراکینِ اسمبلی نے بھی ان کے ساتھ انتخابی مہم میں شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande