مرشد آباد میں 150 سے زیادہ دیسی ڈ بم برآمد، دلیپ گھوش نے حکومت کو نشانہ بنایا
کولکاتہ، 10 نومبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما دلیپ گھوش نے اتوار کی رات مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں 150 سے زیادہ دیسی ساختہ بموں کی برآمدگی کے بعد ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ دلیپ گھوش نے پیر کی صبح کہا کہ ریاست میں لا
مرشد آباد میں 150 سے زیادہ دیسی ڈ بم برآمد، دلیپ گھوش نے حکومت کو نشانہ بنایا


کولکاتہ، 10 نومبر (ہ س)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما دلیپ گھوش نے اتوار کی رات مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں 150 سے زیادہ دیسی ساختہ بموں کی برآمدگی کے بعد ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

دلیپ گھوش نے پیر کی صبح کہا کہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر پوری طرح سے تباہ ہو چکا ہے، اور عام لوگ غیر محفوظ ہیں۔ مرشد آباد بموں اور بندوقوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ یہ ہتھیار باہر سے آتے ہیں اور بنگلہ دیش بھیجے جاتے ہیں۔ یہاں بڑے پیمانے پر فیکٹریاں اور گودام ہیں جہاں یہ اسلحہ ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ حکومت کو ایکشن لینا چاہیے لیکن ہم غیر محفوظ ہیں۔ ریاست میں امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق، یہ قبضے مغربی بنگال میں ووٹر لسٹوں کے جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے دوران ہوئے۔ اس کے بعد، پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ضلع کے مختلف علاقوں، خاص طور پر بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل علاقوں میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بم سرحد کے قریب کنڈی، شمشیر گنج، ڈومکل اور لالگولہ کے علاقوں سے برآمد ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان بموں کا تعلق سیاسی تشدد یا سرحد پار اسمگلنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں سے ہو سکتا ہے۔ بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل مرشد آباد ماضی میں ایسے واقعات کی وجہ سے خبروں میں رہا ہے۔ گزشتہ ماہ ڈومکل میں دو الگ الگ دھماکوں میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ضلع میں سیکورٹی پہلے ہی سخت کر دی گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande