
نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔
ہاکی انڈیا نے پیر کو ایف آئی ایچ ویمنز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2025 کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔ یہ ٹورنامنٹ 25 نومبر سے 13 دسمبر 2025 تک چلی کے سینٹیاگو میں کھیلا جائے گا۔
20 رکنی ہندوستانی ٹیم، جس میں 18 کھلاڑی اور دو متبادل شامل ہیں، کا مقصد اپنی سخت تربیت کے نتائج کو ظاہر کرنا اور عالمی سطح پر مضبوط مظاہرہ کرنا ہے۔ ہندوستان کو پول سی میں رکھا گیا ہے جس میں جرمنی، آئرلینڈ اور نمیبیا جیسی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہندوستان اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کونامیبیا کے خلاف کھیلے گا، اس کے بعد 3 دسمبر کو جرمنی اور 5 دسمبر کو آئرلینڈ سے۔ہر پول سے ٹاپ ٹیمیں ناک آو¿ٹ مرحلے میں جائیں گی، جو 7 سے 13 دسمبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹیم کی قیادت ایک بار پھر جیوتی سنگھ کریں گی، جب کہ ہیڈ کوچ تشار کھانڈیکر ٹیم کی کمال سنبھالیں گے۔
ٹیم کے انتخاب پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ہیڈ کوچ تشار کھانڈیکر نے کہا، میں اس ٹیم سے بہت خوش ہوں۔ ہماری بنیادی توجہ نظم و ضبط پر رہی ہے، اور ہم نے اس ٹیم کو ذہن میں رکھ کر بنایا ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں میں، لڑکیوں نے دفاع اور فنشنگ دونوں میں زبردست بہتری دکھائی ہے۔ وہ اب زیادہ سمجھدار اور پراعتماد دکھائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، ہم سب چلی کا سفر کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ٹیم کا جوش اور اعتماد دونوں بلند ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
ٹیم اس طرح ہے: گول کیپر: ندھی، اینگل ہرشا رانی منز۔
ڈیفنڈرز: منیشا، للتھن لوالانگی، ساکشی شکلا، پوجا ساہو، نندنی۔
مڈ فیلڈرز: ساکشی رانا، اشیکا، سنیلیتا ٹوپو، کپتان جیوتی سنگھ،کھیدیمشیلیمہ چانو، بنیما دھان۔
فارورڈ: سونم، پورنیما یادو، کنیکا سیوچ، حنا بانو، سکھویر کور۔
متبادل کھلاڑی: پرینکا یادو، پاروتی ٹوپو۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ