
تہران،10نومبر(ہ س)۔سرکاری میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے پیر کو کہا کہ اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں نے گذشتہ ہفتے ایرانی جوہری مقامات کا دورہ کیا۔اسماعیل بقائی نے کہا، جب تک ہم این پی ٹی (جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو¿ کے معاہدے) کے رکن ہیں، ہم اپنے وعدوں کی پاسداری کریں گے اور گذشتہ ہفتے ہی آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں نے متعدد ایرانی جوہری تنصیبات بشمول تہران ریسرچ ری ایکٹر کا دورہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan