
ہندوستانی سنیما کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پیدائش 02 نومبر 1965 کو نئی دہلی میں ہوئی تھی۔ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اس سپر اسٹار نے اپنی پہچان ٹی وی سیریلز سے بنائی اور پھر فلموں کی دنیا میں قدم رکھا۔
شاہ رخ کی پہلی فلم ’’دیوانہ‘‘ (1992) تھی، جس نے انہیں بالی ووڈ میں نئی پہچان دلائی۔ ابتدائی دور میں انہوں نے ’’ڈر‘، ’’بازیگر‘‘ اور ’’انجام‘‘ جیسی فلموں میں منفی کردار ادا کیے، لیکن ناظرین نے ان کے اس روپ کو بھی خوب سراہا۔ جلد ہی انہوں نے خود کو رومانس کا بادشاہ ثابت کر دیا۔
’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘، ’’دل تو پاگل ہے‘‘، ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘، ’’دیوداس‘‘، ’’کل ہو نہ ہو‘‘ اور ’’ویر زارا‘‘ جیسی فلموں نے شاہ رخ کو ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں امر کر دیا۔ وہیں، ’’چک دے انڈیا‘‘، ’’سودیش‘‘ اور ’’مائی نیم از خان‘‘ جیسی فلموں نے ان کے اداکاری کے سنجیدہ اور حساس پہلو کو نمایاں کیا۔
صرف رومانوی ہی نہیں، بلکہ انہوں نے ڈان اور رئیس جیسی فلموں میں سیاہ اور مجرمانہ کردار بھی بڑی سہولت اور فطری انداز میں نبھائے۔ اپنی باڈی لینگویج کے ذریعے ہر جذبات کو زندہ کرنے کی ان کی صلاحیت نے انہیں ناظرین کا پسندیدہ بنا دیا۔
تین دہائیوں سے زیادہ کے کیریئر میں شاہ رخ خان نے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہندوستانی ثقافت کو بھی عالمی سطح پر نئی بلندی عطا کی ہے۔ ان کے مداح انہیں محبت سے کنگ خان یا بالی ووڈ کے رومانس کنگ کے نام سے پکارتے ہیں۔
دیگر اہم واقعات:
1774 - برطانوی ہندوستان کے کمانڈر انچیف برطانوی افسر رابرٹ کلائیو نے انگلینڈ میں خودکشی کی۔
1834 - اٹلس نامی جہاز ہندوستانی مزدوروں کو لے کر ماریشس پہنچا، جسے وہاں ہجرت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
1835- امریکہ کے مقامی باشندوں کے مختلف گروہوں کے درمیان فلوریڈا کے اوسِیولا میں دوسرا سیمی نولے جنگ شروع ہوا۔ یہ لڑائی فلوریڈا جنگ کے نام سے بھی مشہور ہے۔
1841- اکبر خان نے افغانستان میں شاہ شجاع کے خلاف بغاوت کی، جس میں اسے کامیابی ملی۔
1852 - فرینکلن پیئرس امریکہ کے صدر بنے۔
1914 - روس نے ترکیہ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1950 - جارج برنارڈ شا کا 97 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
1951 - برطانیہ مخالف مظاہروں پر قابو پانے کے لیے تقریباً 6000 برطانوی فوجی مصر پہنچے۔
1960 - ہندی فلموں کے موسیقار اور نغمہ نگار انو ملک پیدا ہوئے۔
1969 - بجاج فن سَرو کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر سنجیو بجاج پیدا ہوئے۔
1982 - ہندوستان کے معروف پہلوان اور کشتی کے کھلاڑی یوگیشور دت پیدا ہوئے۔
1984 - امریکہ میں 1962 کے بعد پہلی بار ایک خاتون ویلما بارفیلڈ کو پھانسی کی سزا دی گئی۔
1986 - بیروت میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے ایک امریکی شہری ڈیوڈ جیکوبسن کو رہا کرایا گیا۔
1999 - پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ اور امریکی مراکز پر نامعلوم افراد نے راکٹ سے حملہ کیا۔
2000 - مشرقِ وسطیٰ میں تشدد روکنے کے فارمولے پر اتفاق رائے ہوا۔
2001 - افغانستان میں خصوصی دستوں کی تعداد بڑھانے کا امریکہ نے فیصلہ کیا۔
2001 - شری پاد ییسو نائک نے مرکزی کابینہ میں بحری نقل و حمل کے وزیر کا عہدہ سنبھالا۔
2002 - مفتی محمد سعید نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ حاصل کیا تھا۔
2004 - چین کے ہینان میں نسلی تصادم میں 20 افراد ہلاک ہوئے۔
2005 - غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ حاصل کیا تھا۔
2007 - بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خراب سولر پنکھوں کی مرمت کے بعد ڈسکوری کے مسافر بحفاظت زمین پر واپس لوٹے۔
2008 - مرکزی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن فنڈ سے رقم نکالنے کی سہولت ختم کر دی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن