
نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س)۔ جرمنی میں جاری سپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ہائیلو اوپن 2025 میں ہندوستان کی نوجوان شٹلر انتی ہڈا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا، جبکہ لکشیہ سین اور آیوش شیٹی کوارٹر فائنل میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔
18 سالہ انتی نے چینی تائیپے کی چوتھی سیڈ کھلاڑی لن ہسیانگ تی کو سیدھے گیم میں 20-22، 13-21 سے ہرایا۔ یہ مقابلہ 47 منٹ تک جاری رہا۔ دوسری جانب، خواتین کے انفرادی زمرے میں ہی ہندوستان کی رکشیتا شری سنتوش رام راج کو ڈنمارک کی چھٹی سیڈ کھلاڑی لائن کرسٹوفرسن سے 21-7، 21-19 کی شکست جھیلنی پڑی۔
مردوں کے انفرادی مقابلے میں لکشیہ سین نے پہلے گیم میں شکست کے بعد واپسی کی کوشش کی، لیکن بالآخر انڈونیشیا کے کھلاڑی سے 21-17، 14-21، 21-15 سے ہار گئے۔
یہ میچ ایک گھنٹے 14 منٹ تک جاری رہا۔ وہیں، آیوش شیٹی نے فن لینڈ کے کالے کولجونن کے خلاف سنسنی خیز تین گیموں کے مقابلے میں 19-21، 21-12، 22-20 سے شکست کا سامنا کیا۔
اسی دوران کرن جارج بھی دوسرے سیڈ انڈونیشیائی کھلاڑی جوناتھن کرسٹی سے 21-10، 21-16 سے ہار گئے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی مردوں کے انفرادی مقابلوں کی مہم ختم ہو گئی ہے۔
اب ہندوستان کی امیدیں صرف انتی ہڈا پر ٹکی ہیں، جو ہفتہ کو سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ پتری کسوما واردانی سے مقابلہ کریں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن