اسرائیل، حماس غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر متفق
واشنگٹن ،09اکتوبر (ہ س )۔ غزہ میں جاری دو برسوں سے اسرائیل نسل کشی پر اہم پیش رفت سامنے آیا ہے ۔اسرائیل اور حماس نے امریکیہ کی جانب سے پیش کئے گئے امن منصوبے پر عمل در آمد پر اتفاق کا علان کیا ہے ۔یہ معاہوہ مصر ،ترکیہ اور قطر کی ثالثی سے عمل میں آ
اسرائیل، حماس غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر متفق


واشنگٹن ،09اکتوبر (ہ س )۔

غزہ میں جاری دو برسوں سے اسرائیل نسل کشی پر اہم پیش رفت سامنے آیا ہے ۔اسرائیل اور حماس نے امریکیہ کی جانب سے پیش کئے گئے امن منصوبے پر عمل در آمد پر اتفاق کا علان کیا ہے ۔یہ معاہوہ مصر ،ترکیہ اور قطر کی ثالثی سے عمل میں آیا ہے ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اعلان کیا کہ اسرائیل اور فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے ان کے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حماس اور اسرائیلی حکام مصر میں بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ بات چیت ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کے بارے میں ہو رہی ہے، جس کا مقصد دو سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس امن منصوبے سے متفق ہونے کا مطلب ہے کہ تمام یرغمالی بہت جلد رہا ہو جائیں گے اور اسرائیل ابتدائی طور پر فوجیں ایک متفقہ لائن تک واپس بلا لے گا، تاکہ ایک مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔

ٹرمپ نے کہا، ''تمام فریقین کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے گا۔ یہ عرب اور مسلم دنیا، اسرائیل، تمام ہمسایہ ممالک اور امریکہ کے لیے ایک عظیم دن ہے، اور ہم قطر، مصر اور ترکی کے ثالثوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ مل کر اس تاریخی اور بے مثال موقع کو ممکن بنایا۔“ ٹرمپ نے بائبل کے ایک اہم حصے سے لیے گئے ایک جملے کو دہراتے ہوئے کہا،''صلح کروانے والے یا امن قائم کرنے والے بابرکت ہوتے ہیں !“

خیال رہے کہ حماس کے پاس اس وقت 48 اسرائیلی یرغمالی ہیں، جنہیں 7 اکتوبر کے دہشت گردانہ حملوں میں اغوا کیا گیا تھا۔ ان میں سے نصف سے بھی کم کے زندہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ یہ اعلان فلسطینیوں کے لیے بھی دو سال سے زیادہ عرصے کی جنگ کے بعد سکون کا باعث ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے اس معاہدے کو 'اسرائیل کے لیے ایک عظیم دن‘ قرار دیا، ”خدا کی مدد سے ہم تمام یرغمالیوں کو واپس لائیں گے۔ کل میں حکومتی اہلکاروں کو جمع کروں گا تاکہ معاہدے کی منظوری دی جا سکے اور اپنے پیارے یرغمالیوں کو واپس گھر لایا جا سکے۔

اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے کہا، ''اسرائیل کا دل یرغمالیوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ دھڑکتا ہے۔“

دریں اثنا حماس نے اعلان کیا کہ اس نے ایک ایسا معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت غزہ کی جنگ ختم ہو گی۔ فلسطینی گروہ نے اپنے بیان میں کہا، ''ہم نے ایک ایسا معاہدہ کر لیا ہے جس کے مطابق غزہ کی جنگ ختم ہو گی، قبضہ ختم ہو گا، انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد داخل ہو گی اور قیدیوں کا تبادلہ ہو گا۔“

حماس نے ٹرمپ اور ثالثی کرنے والے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسرائیل معاہدے پر پوری طرح عمل درآمد کرے اور اس سے فرار یا اس میں تاخیر نہ کرے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande