کانتاراچیپٹر 1 سے پ±رجوش گانا برہم کلشا کا ویڈیو ورژن ریلیز کیا گیا
ہومبلے فلمز اور رشبھ شیٹی کی انتہائی متوقع فلم ”کانتارا: چیپٹر 1“ سال کی سب سے زیادہ زیر بحث فلموں میں سے ایک بن گئی ہے۔ اپنی ریلیز کے بعد سے، یہ فلم نہ صرف ہندوستانی باکس آفس پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
Video version of song Brahmakalasha from Kaantara- Chapter 1


ہومبلے فلمز اور رشبھ شیٹی کی انتہائی متوقع فلم ”کانتارا: چیپٹر 1“ سال کی سب سے زیادہ زیر بحث فلموں میں سے ایک بن گئی ہے۔ اپنی ریلیز کے بعد سے، یہ فلم نہ صرف ہندوستانی باکس آفس پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اپنی طاقتور کہانی، شاندار سنیماٹوگرافی اور کاسٹ کی بہترین کارکردگی کے ساتھ، فلم نے سامعین، ناقدین، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اور عالمی سامعین کی یکساں تعریف حاصل کی ہے۔

فلم کے مقبول گیت ”برہم کلشا کے آڈیو ورژن کو زبردست ردعمل کے بعد، ہومبلے فلمز نے اب اس کا ویڈیو ورژن جاری کیا ہے۔ گانا فلم کے تقدس، طاقت اور جذباتی گہرائی کو خوبصورتی سے ظاہرکرتا ہے۔ برہم کلشا کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، ناظرین اس کی توانائی اور دلکشی کی تعریف کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں فلم کی کئی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جن میں رشبھ شیٹی، رکمنی وسنت اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ یہ گانا ساحلی کرناٹک کے روایتی رسم و رواج، رسومات اور لوک ثقافت میں گہرائی کے ساتھ جوڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ پرسکون منتروں اور روایتی آلات کی آواز کے ساتھ، گانا ایک منفرد تجربہ پیش کرتا ہے۔ اس کی دھن نہ صرف روح کو چھو جاتی ہے بلکہ فلم کے مقدس جذبے کو بھی طاقتور طریقے سے سامنے لاتی ہے۔

کانتارا چیپٹر 1سال 2022 کے بلاک بسٹرفلم کانتارا کا پریکوئل ہے۔ اس فلم کی کہانی چوتھی صدی کی ہے اور یہ کانتاراکی راز سے پُر اور مقدس سرزمین پر روشنی ڈالتی ہے، جس میں اس دور کی جدوجہد، عقیدے اور روایات کو تلاش کیا گیا ہے۔ فلم قدیم لوک داستانوں، ماضی کے جھگڑوں اور باطنی اسرار کو ملا کر اسے روحانی تجربے میں تبدیل کرتی ہے۔ فلم رشبھ شیٹی، سپتمی گوڑا، گلشن دیویا، رکمنی وسنت، جےرام، پی ڈی ستیش چندر اور پرکاش تھمیناڈجیسے اداکار اہم کرداروں میں ہیں،جنہوں اس گہری کہانی کو زندہ جاویداں بنا دیا ہے۔

”کانتارا: چیپٹر 1“ کو رشبھ شیٹی نے لکھا ہے، ہدایت کاری کی ہے اور اس میں مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کو ہومبلے فلمز کے بینر تلے وجے کیرگندور نے پروڈیوس کیا ہے۔ سینماٹوگرافر اروند ایس کشیپ کاشاندار انداز اس کے پیچھے ہیں، جب کہ فلم کی روح پرور موسیقی بی اجنیش لوک ناتھ نے ترتیب دی ہے۔ یہ فلم 2 اکتوبر 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور اپنی طاقتور کہانی، موسیقی اور شاندار ویژول کے ساتھ سامعین کے لیے ایک ناقابل فراموش سنیما تجربہ ثابت ہو رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande