سری لنکا کی بحریہ نے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا، تمل ناڈو کے ماہی گیروں میں کھلبلی
کولمبو، 9 اکتوبر (ہ س)۔ سری لنکا کی بحریہ نے راتوں رات 47 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی کشتیوں کو ضبط کرلیا۔ا س سے تمل ناڈو کی ماہی گیری برادری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ تمام ہندوستانی ماہی گیر غیر قانونی طور
Sri Lankan Navy arrests 47 Indian fishermen


کولمبو، 9 اکتوبر (ہ س)۔ سری لنکا کی بحریہ نے راتوں رات 47 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی کشتیوں کو ضبط کرلیا۔ا س سے تمل ناڈو کی ماہی گیری برادری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ تمام ہندوستانی ماہی گیر غیر قانونی طور پر سری لنکا کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔

آن لائن پورٹل نیوز فرسٹ سری لنکا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی بحریہ نے اپنے ملک کے آبی علاقوں میں غیر قانونی ماہی گیری کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 47 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔ انہیں منار اور ڈیلفٹ کے سمندری علاقوں میں مربوط گشت کے دوران حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران پانچ بھارتی ماہی گیری کشتیوں کو ضبط کر لیا گیا۔

بھارت کے رامیشورم سے ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رامیشورم کے ماہی گیر بندرگاہ سے 300 سے زائد کشتیوں میں سوار ہوکر ماہی گیر کے لئے کل شام سمندر میں گئے تھے۔ جب وہ دھنوشکوڈی اور تھلائی منار کے درمیان ماہی گیری کر رہے تھے، تب ہی اس علاقے میں گشت کر رہی سری لنکا کی بحریہ نے بندوق کی نوک پر رامیشورم سے 30 ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ ان کی چار موٹر بوٹیں بھی ضبط کر لی گئیں۔ ان ماہی گیروں کو منار نیول کیمپ لے جایا گیا۔ سری لنکا کی بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ان ماہی گیروں کو ان کی کشتیوں سمیت منار فشریز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سری لنکا کی بحریہ نے گزشتہ رات نیدونتھیو کے مغرب میں سری لنکا کے پانیوں میں ماہی گیری کرنے والے 17 ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی ایک کشتی کو قبضے میں لے لیا۔ سرحد پار ماہی گیری کے عمومی الزام میں گرفتار کیے گئے 17 ماہی گیروں کو کانکیسنتھورائی نیول بیس لے جایا گیا۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ ماہی گیر کس علاقے سے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande