اداکار رشبھ شیٹی کی فلم ”کانتارا: چیپٹر 1“ باکس آفس پرزبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ شائقین کی بے پناہ محبت اورپازیٹیو ورڈ آف ماوتھ کی بدولت یہ فلم ہر روز نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ کام کے دنوں کے دوران بھی فلم کی کمائی مسلسل بلند رہی۔ 2 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی، فلم نے صرف ایک ہفتے میں 300 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے، جس سے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بے حد خوش ہیں۔
سیکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق، ”کانتارا چیپٹر 1“ نے ریلیز کے ساتویں دن 25 کروڑ روپے کمائے۔ اگرچہ یہ اعداد و شمار پچھلے دنوں کے مقابلے میں قدرے کم ہیں، تاہم فلم کی مجموعی کارکردگی متاثر کن ہے۔ اس سے پہلے، فلم نے اپنے چھٹے دن 34.25 کروڑروپے ، پانچویں دن 31.5 کروڑ روپے، چوتھے دن 63 کروڑ روپے ، تیسرے دن 55 کروڑ روپے ، دوسرے دن 45.4 کروڑ روپے اور پہلے دن 61.85 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ ان تمام اعداد و شمار کوملا کر فلم کی کل گھریلو کمائی 316 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
فلم ”کانتارا چیپٹر 1“ نہ صرف ہندوستانی باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اب تک، فلم نے دنیا بھر میں 410 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ ریشبھ شیٹی کی اس پریکوئل نے فرنچائزی کی پہلی فلم ”کانتارا“ (2022) کے قائم کردہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس نے دنیا بھر میں تقریباً 408 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ اس فلم میں رشبھ شیٹی کے ساتھ رکمنی وسنت، گلشن دیویا اور جےرام نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اپنی طاقتور کہانی، شاندار ویژول اور لوک داستانوں میں گہری جڑوں کے ساتھ،”کانتارا چیپٹر1“ کو سامعین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی ملی ہے، اور سب کی نظریں اب اس کے سیکوئل، ”کانتارا چیپٹر 2“ پر لگی ہوئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد