غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط پرمختلف ممالک کا ردعمل
غزہ ،09اکتوبر (ہ س )۔ غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط پر مختلف ممالک کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ خوشی ہے ترک شراکت سے ہوئے حماس اسرائیل مذاکرات سے غزہ میں جنگ بندی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ غزہ معاہ
غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط، مختلف ممالک کا ردعمل


غزہ ،09اکتوبر (ہ س )۔

غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط پر مختلف ممالک کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ خوشی ہے ترک شراکت سے ہوئے حماس اسرائیل مذاکرات سے غزہ میں جنگ بندی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ غزہ معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کی قریب سے نگرانی کرے گا، ترکیہ غزہ معاہدے کے عمل میں اپنی شمولیت جاری رکھے گا۔فلسطینی صدر محمودعباس نے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی حل اور جنگ کے خاتمے کے اپنے مقصد کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔جرمن چانسلر نے کہا کہ غزہ امن معاہدے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، یقین ہے کہ اس ہفتے کوئی حل تلاش کر لیا جائے گا۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جلد از جلد ایک مستقل اور جامع جنگ بندی کے لیے پ±رامید ہیں، چین فلسطین پر فلسطینیوں کے ہی حق حکومت کے اصول کا حامی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجاکلاس نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل حماس اتفاق نمایاں پیش رفت ہے، معاہدے پر دستخط بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا قیمتی موقع ہے، یورپی یونین معاہدے پر عمل درآمد کی حمایت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کرے گی۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہنم نے کہا کہ امن بہترین دوا ہے، غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ٹرمپ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے لیے دیرپا امن کی جانب بڑا قدم ہے، امید ہے تمام فریقین معاہدے کا احترام کریں گے، ادارہ غزہ کے مریضوں کی طبی ضروریات پوری کرنے کے لیے کام کو تیار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande