خیبرپختونخوا میں بلوچ جنگجوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک ہلاک
پشاور، 9 اکتوبر (ہ س) ۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان میں بلوچ جنگجوؤں نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔حکام نے جمعرات کو حملے کی تصدیق کی۔ ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ریجنل
Baloch fighters attack police post in Khyber Pakhtunkhwa


پشاور، 9 اکتوبر (ہ س) ۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان میں بلوچ جنگجوؤں نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔حکام نے جمعرات کو حملے کی تصدیق کی۔ ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ریجنل پولیس آفیسر اشفاق انور نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے کھوٹی کے علاقے میں ایک پولیس چوکی پر کئی اطراف سے حملہ کیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ چوکی کے انچارج احمد نواز، جو حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، انتقال کر گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بلوچ جنگجوؤں نے حال ہی میں صوبے کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد حملے کیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande