براؤن شوگر کے ساتھ دو نیپالی اور ایک ہندوسانی شہری گرفتارارریہ، 9 اکتوبر (ہ س)۔ ایس ایس بی 56 ویں بٹالین کی بیرونی سرحدی چوکی ای سموے کی طرف سے بیلا وارڈ نمبر 8 میں چھاپہ ماری کرکے 33 گرام براؤن شوگر کے ساتھ تین اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ایس ایس بی نے یہ کارروائی بدھ کی شام ہندوستان نیپال سرحد کے پیلر نمبر 197/4 کے قریب ہندوستانی علاقے میں تقریباً 100 میٹر اندر کی۔ گرفتار اسمگلروں میں دو نیپالی اور ایک ہندوستانی شامل ہے۔اسمگلر نیپال سے براؤن شوگر کو ہندوستانی علاقے میں پہنچانے کے لیے پہنچے تھے لیکن آخری وقت پر ایس ایس بی کی خصوصی چوکی ٹیم نے اسمگلروں کو ان کے گھر سے براؤن شوگر سمیت پکڑ لیا۔ گرفتار اسمگلروں سے پوچھ گچھ کے بعد ایس ایس بی نے انہیں براؤن شوگر کے ساتھ بسمتیا تھانہ کے حوالے کردیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan