اسپین کے تجربہ کارڈیفینڈر جورڈی البا سیزن کے اختتام پر پروفیشنل فٹ بال سے ریٹائر ہو جائیںگے
میامی، 8 اکتوبر (ہ س)۔بارسلونا اور اسپین کی قومی ٹیم کے تجربہ کار ڈیفینڈر جورڈی البا نے اعلان کیا ہے کہ وہ موجودہ سیزن کے اختتام پر پروفیشنل فٹ بال سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ ہسپانوی لیفٹ بیک البا 2023 سے میجر لیگ سوکر ٹیم انٹر میامی کے لیے کھیل رہے ہ
Veteran Spain defender Jordi Alba will retire from football


میامی، 8 اکتوبر (ہ س)۔بارسلونا اور اسپین کی قومی ٹیم کے تجربہ کار ڈیفینڈر جورڈی البا نے اعلان کیا ہے کہ وہ موجودہ سیزن کے اختتام پر پروفیشنل فٹ بال سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

ہسپانوی لیفٹ بیک البا 2023 سے میجر لیگ سوکر ٹیم انٹر میامی کے لیے کھیل رہے ہیں۔ اس دوران انھوں نے کلب کے لیے 14 گول اور 38 اسسٹ کیے ہیں۔ ان کے تعاون نے انٹر میامی کو لیگز کپ اور سپورٹرز شیلڈ جیسے خطاب اپنے نام کئے۔

البا نے کلب کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ”یہ ایک سوجھ سمجھ کر لیا گیا فیصلہ ہے جس پر میں کافی عرصے سے غور کر رہا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ اب ایک وقت آ گیا ہے ایک نیا ذاتی باب شروع کرنے اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا، پیشہ ورانہ فٹ بال کے اتنے برسوں کے تقاضوں کے بعد ۔“

انہوں نے مزید کہا،”میں انٹر میامی میں اپنے وقت سے بے حد خوش ہوں اور شائقین کے تعاون کا مشکور ہوں۔ ٹیم کی کامیابیوں کا حصہ بننا اور کلب کی ترقی میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اب میرا ہدف ہے کہ میں سیزن کو بہترین طریقے سے ختم کروں اور پلے آف میں ٹیم کو اپنا بہترین دوں۔“

البا نے اپنے کیریئر کی شروعات والنسیا سے کی تھی اور اس کے بعدبارسلونا کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنائی ۔ بارسلونا کے ساتھ انہوں نے چھ لا لیگا خطاب، کئی گھریلو کپ، یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ اور فیفا کلب ورلڈ کپ جیتے۔

ہسپانوی قومی ٹیم کے ساتھ، انہوں نے 2012 یو ای ایف اے یورپی چیمپئن شپ اور 2022-23یو ای ایف اے نیشنز لیگکا خطاب جیتا تھا۔

جورڈی البا کے کیریئرپر ایک نظر:

کلب: بارسلونا، والنسیا، انٹر میامی۔

اہم حصولیابیاں: 6 لا لیگا، 1 چیمپئنز لیگ، 1 فیفا کلب ورلڈ کپ۔

بین الاقوامی خطاب: یورو 2012، نیشنز لیگ 2022-23۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande