نئی دہلی، 8 اکتوبر (ہ س)۔
لاجسٹکس سروسز کمپنی سن اسکائی لاجسٹک لمیٹڈ کے شیئرز نے آج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست انٹری کی، جس سے اس کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوشی ہوئی۔ کمپنی کے شیئرزآئی پی او کے تحت 46 کروپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج، بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 51 پر اس کی لسٹنگ 10.86 فیصد کا پریمیم کے ساتھ 51روپے کی سطح پر ہوئی۔ لسٹنگ کے بعد لیوالی شروع ہو جانے کے سبب تھوڑی ہی دیر میں کمپنی کے شیئر اچھل کر 53.55روپے اپر سرکت لیول تک پہنچ گئے اوراسی سطح پر بند ہوئے ۔ اس طرح پہلے دن کے کاروبار میں ہی کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو 16.41فیصد کا فائدہ ہو گیا۔
سن اسکائی لاجسٹکس لمیٹڈ کا 16.84 کروڑ کا آئی پی او 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے اوسط جواب ملا تھا، جس کے نتیجے میں یہ اوور آل 1.46گنا سبسکرائب ہو سکا تھا ۔ ان میں نان انسٹیٹیوشنل انویسٹرس (این آئی آئی ) کے ئے ریزرو پورشن میں 2.01گنا سبسکر پشن آیا تھا ۔ اسی طرح خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ صرف 0.93 گنا سبسکرائب ہو سکا تھا ۔ اس آئی پی او کے تحت2روپے فیس ویلیو والے 36.60 لاکھ نئے شیئرز جاری کیے گئے ہیں۔ کمپنی آئی پی او کے ذریعے اکٹھے ہونے والے فنڈز کو نئے کنٹینرز خریدنے، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ