غیر ملکی شراب کے خلاف بڑی کاروائی، پولیس نے شراب کے ساتھ اسمگلر کو گرفتار کیا
کٹیہار، 8 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کے روشن تھانہ پولیس نے غیر قانونی شراب کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ پولیس نے پک اپ ٹرک سے 199.635 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کر کے ایک ا سمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار اسمگلر کی شناخت اکبر نٹ ولد ہری پرساد کے طور
روشن پولیس نے غیر ملکی شراب کے ساتھ اسمگلر کو گرفتار کیا


کٹیہار، 8 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کے روشن تھانہ پولیس نے غیر قانونی شراب کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ پولیس نے پک اپ ٹرک سے 199.635 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کر کے ایک ا سمگلر کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار اسمگلر کی شناخت اکبر نٹ ولد ہری پرساد کے طور پر ہوئی ہے۔ جو مدھے پورہ ضلع کے مرلی گنج تھانہ علاقہ کے گوشالہ چیک وارڈ نمبر 2 رہائشی ہیں۔ برآمد سامان میں 199.635 لیٹر غیر ملکی شراب اور ایک پک اپ ٹرک شامل ہے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مہا نندا چیک پوسٹ کے قریب پیک اپ گاڑی کو روک کر تلاشی لی ۔ جس میں شراب کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس کارروائی سے علاقہ میں غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ روکنے میں مدد ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande