کٹیہار، 8 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کے کوڑھا تھانہ نے بدھ کے روز غیر قانونی شراب کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ایک اسکارپیو اور ایک پک اپ گاڑی سے مجموعی طور پر 443.83 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کی۔گرفتار اسمگلروں کی شناخت سمن کمار جیسوال اور راجیش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ سمن کمار جیسوال شریماتا وارڈ نمبر 2، تکا پٹی تھانہ علاقہ، پورنیہ ضلع کا رہنے والاہے، جب کہ راجیش کمار کٹیہار ضلع کے براری تھانہ علاقے کے راجاپکر وارڈ نمبر 8 کا رہنے والاہے۔پولیس نے دونوں اسمگلروں سے 443.83 لیٹر غیر ملکی شراب، دو موٹر سائیکل، دو موبائل فون اور 4100 روپے نقد برآمد کیے۔کو ڑھا تھانہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ شراب کی ایک بڑی کھیپ ایک اسکارپیو میں این ایچ۔31 پر بسگڑھا گاؤںکی طرف لے جائی جا رہی ہے۔ اس کے بعد پولیس نے گاڑی کی جانچ شروع کی اور اسکارپیو کو روک کر تلاشی لی۔ دونوں اسمگلروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan