شیل بائیوٹیک کی اسٹاک مارکیٹ میں زوردار انٹری، آئی پی او سرمایہ کاروں کو فائدہ
نئی دہلی، 8 اکتوبر (ہ س)۔ بائیوٹیکنالوجی سیکٹر کی کمپنی شیل بائیوٹیک کے شیئروں نے آج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست انٹری کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کردیا۔ آئی پی او کے تحت، کمپنی کے حصص 63 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج، یہ این ایس ای

Sheel

نئی دہلی، 8 اکتوبر (ہ س)۔ بائیوٹیکنالوجی سیکٹر کی کمپنی شیل بائیوٹیک کے شیئروں نے آج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست انٹری کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کردیا۔ آئی پی او کے تحت، کمپنی کے حصص 63 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج، یہ این ایس ای کے ایمرج پلیٹ فارم پر 44.44 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 91 روپے میں لسٹ ہوئے۔ لسٹنگ کے بعد خریداری کی وجہ سے کمپنی کے حصص کچھ ہی عرصے میں 95.55 روپے کی اپر سرکٹ کی سطح پر پہنچ گئے۔ تاہم صبح ساڑھے 10 بجے سے شروع ہونے والی فروخت کے باعث اپر سرکٹ ٹوٹ گیا۔ صبح 11 بجے تک ٹریڈنگ کے بعد شیل بائیوٹیک کے حصص 93.05 روپے پر کاروبار کر رہے تھے۔

شیل بائیوٹیک کا 34.02 کروڑ روپے کا آئی پی او 30 ستمبر اور 3 اکتوبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کا زبردست ردعمل ملا، جس کے نتیجے میں یہمجموعی طور پر 15.97 گنا سبسکرائب ہو سکا تھا۔ اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے ریزرو پورشن (مختص حصے) کو 19.73 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی ) کے لیے مختص حصے کو 25.92 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اسی طرح خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصے کو 9.56 گنا سبسکرائب کیا گیا۔اس آئی پی او کے تحت 10روپے کی فیس ویلیو والے 54 لاکھ نئے حصص جاری کیے ہیں ۔ آئی پی او کے ذریعہ جمع کی گئی رقم کو کمپنی اپنی ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات اور عمومی کارپوریٹ مقاصد کے لیے کا استعمال کرے گی۔

کمپنی کی مالی حالت کے بارے میں بات کریں تو پراسپیکٹس میں کئے گئے دعو ے کے مطابق اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال 2022-23 میں، کمپنی نے 5.08 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا تھا، جو مالی سال 2023-24 میں بڑھ کر 10.47 کروڑ روپے اور مالی سال 2024-25 میں مزید بڑھ کر 10.64 کروڑ روے ہو گیا۔ اس دوران، کمپنی کی آمدنی 11 فیصد سے زیادہ کی کمپاونڈ سالانہ ترقی کی شرح سے بڑھ کر 102.27 کروڑروپے تک پہنچ گئی۔ اس عرصے کے دوران کمپنی کے قرضے میں اتار- چڑھاو¿ ہوتا رہا۔ مالی سال 2022-23 کے اختتام پر، کمپنی کا قرض 19.17 کروڑ روپے تھا، جو مالی سال 2023-24 کے اختتام تک بڑھ کر 23.54 کروڑ روپے ہو گیا۔ اسی طرح، مالی سال 2024-25 کے اختتام پر، کمپنی کا قرض کم ہو کر 17.36 کروڑ روپے ہو گیا۔

کمپنی کے ریزو اور سرپلس کے بارے میں بات کریں تو یہ مالی سال 2022-23 کے اختتام پر 59.40 کروڑ روپے کی سطح پر تھا، جو مالی سال 2023-24 کے اختتام پر بڑھ کر 68.58 کروڑ روپے تک پہنچ گیا اور مالی سال 2024-25 کے اختتام پر بڑھ کر 68.90 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande