ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم سلطان آف جوہور کپ کے لیے ملیشیا روانہ
۔ کپتان روہت کی قیادت میں ٹیم 11 سے 18 اکتوبر تک میچ کھیلے گی بنگلورو، 8 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم منگل کی شام بنگلورو کے کیمپگوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ملیشیا کے لیے روانہ ہوئی، جہاں سلطان آف جوہورکپ کا 13 واں ایڈیشن 11
Indian junior men hockey team for Malaysia for Sultan of Johor Cup


۔ کپتان روہت کی قیادت میں ٹیم 11 سے 18 اکتوبر تک میچ کھیلے گی

بنگلورو، 8 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم منگل کی شام بنگلورو کے کیمپگوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ملیشیا کے لیے روانہ ہوئی، جہاں سلطان آف جوہورکپ کا 13 واں ایڈیشن 11 سے 18 اکتوبر 2025 تک کھیلا جائے گا۔

ہندوستان نے اس باوقار ٹورنامنٹ کے گزشتہ ایڈیشن میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا اور اس بار ٹیم کا مقصد ایک قدم آگے بڑھ کر فائنل تک پہنچنے کا ہے۔ تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کے متوازن امتزاج کے ساتھ ٹیم ٹاپ انٹرنیشنل ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 11 اکتوبر کو برطانیہ کے خلاف کرے گی، اس کے بعد 12 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، 14 اکتوبر کو پاکستان، 15 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 17 اکتوبر کو میزبان ملیشیا کے خلاف میچ کھیلے جائیں گے۔ لیگ مرحلے کی ٹاپ دو ٹیمیں 18 اکتوبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

روانگی سے قبل ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت نے کہا، ”ہم سلطان آف جوہور کپ میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ خاص ہے کیونکہ اس میں دنیا کی مضبوط ترین جونیئر ٹیمیں شامل ہیں۔ پچھلے سال ہم کانسے کے تمغے کے ساتھ واپس آئے تھے، لیکن اس بار ہمارا ہدف اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر فائنل تک پہنچنا ہے۔ ٹیم میں ماحول بہت مثبت ہے اور ہر کھلاڑی ملک کے لئے اپنا بہترین دینے کے لیے تیار ہے۔“

انہوں نے مزید کہا، ”گزشتہ چند ہفتوں کے دوران، ہم نے بنگلورو میں اپنے تربیتی کیمپ میں بہت زیادہ محنت کی ہے- خاص طور پر رفتار، ساخت اور فنشنگ پر توجہ مرکوز کی ہے۔ کوچنگ اسٹاف نے ہمیں اچھی طرح سے تیار کیا ہے اور ٹیم کے اندر اتحاد کا احساس مضبوط ہوا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہر میچ مشکل ہوگا، لیکن ہم چیلنج کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ہمارا پہلا مقصد برطانیہ کے خلاف ایک اچھی شروعات کرنا اور وہاں سے فارم برقرار رکھنا ہے۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande