پالگھر کے موکھڈا میں کسان کا بہیمانہ قتل، دریا میں زہر ڈالنے سے منع کرنے پر حملہ، تین ملزم گرفتار
ممبئی،
8 اکتوبر (ہ س)۔ پالگھر ضلع کے موکھڈا تحصیل کے ستورلی گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ
اس وقت پیش آیا جب 55 سالہ کسان نوسو پھپنے کو تین افراد نے جان سے مار ڈالا۔ پولیس
کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب متوفی نے ملزمان کو دریا میں زہر ملا کر مچھلیوں
کو نقصان پہنچانے سے روکنے کی کوشش کی۔
پولیس
کے مطابق ملزمان جیتو پاٹل، رتیش پاٹل اور پنیا ورگھڑے نے کسان کے انکار پر اشتعال
میں آکر اس پر حملہ کر دیا۔ تینوں نے باپ۔بیٹے پر تشدد کیا اور نوسو پھپنے کو رسی سے
باندھ کر سڑک پر گھسیٹتے ہوئے بری طرح مارا پیٹا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
موکھڈا
پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے انہیں 10
اکتوبر تک پولیس تحویل میں دے دیا۔ پولیس نے اس واقعے کو سنگین جرم کے طور پر درج
کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے